خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 674 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 674

خطابات مریم 674 پیغامات طرح چلی آپ کی پیشگوئی کے مطابق مارا گیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری ہوئی کہ جو تیری اہانت کرے گا اُسے میں ذلیل کروں گا۔آپ لوگ ہم سے دور ہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ساری جماعت کو ایک ایسی محبت کی لڑی میں پرو دیا ہے کہ خواہ یورپ کی رہنے والی ہو خواہ امریکہ کی خواہ افریقہ کی اور خواہ ماریشس کی سب کے دلوں میں ایک دوسرے سے پیار ہے جس کا نمونہ جلسہ سالانہ پر آنے والی بہنیں مشاہدہ کرتی ہیں۔پس میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی زندگی کے حقیقی مقصد کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آپ کے ذریعہ اس جزیرہ میں احمدیت پھیلے اور اسلام کی صحیح تعلیم آپ ان کو دینے والیاں ہوں اپنے قول فعل اور نمونہ سے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ پنڈت لیکھرام