خطابات مریم (جلد دوم) — Page 666
خطابات مریم 666 پیغامات قرآن کا ترجمہ سکھائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب قرآن مجید کی بہترین تفسیر ہیں۔ان کو پڑھیں اور بار بار پڑھیں۔جتنا مرکز سے کوئی دور ہو اتنا ہی اس میں خرابی کا زیادہ احتمال ہوتا ہے۔زیادہ سے زیادہ مرکز آنے کی کوشش کریں اور وہاں رہتے ہوئے اپنے جماعتی کاموں میں حصہ لیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ