خطابات مریم (جلد دوم) — Page 663
خطابات مریم 663 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ کینیڈا 1982ء پیاری ناصرات الاحمدیہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه ٹورنٹو۔برنیٹ فورڈ اور بریملی کی ناصرات آج اپنے اجتماع کے لئے جمع ہیں اور میں بھی اس مختصر سے پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شامل ہو رہی ہوں۔پیاری بچیو! آپ کا اجتماع کوئی میلہ نہیں کوئی تماشا نہیں یہ اجتماع اس لئے رکھا گیا ہے کہ اس سے چھوٹی سی عمر سے ہی آپ کو احساس دلایا جائے کہ آپ باقی ساری دنیا کی بچیوں۔مختلف ہیں۔ایک زندہ جماعت کی بچیاں ہیں اس جماعت کی بچیاں جس کا دعویٰ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کا غلبہ اس جماعت کے ساتھ مقدر کر رکھا ہے۔جب اللہ تعالیٰ نے غلبہ دینا ہے تو اس کے لئے ہمیں بھی تو کچھ کرنا ہے۔کبھی سوچا ہے کیا کرنا ہے اور آپ کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔اسلام کے غلبہ کا مطلب ہے کہ ساری دنیا مسلمان ہو جائے اور اسلام کے احکام پر عمل کرنے لگ جائے اس تعلیم پر جو اللہ تعالیٰ نے آنحضرت علی نازل کی تھی۔تو دوسروں کو سکھانے کے لئے پہلے تو خود عمل کرنا ہے اس لئے بچپن سے ہی آپ کوشش کریں کہ مذہب کو زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں پھر جو کچھ پڑھیں جو کچھ سیکھیں خود جائزہ لیتی رہیں کہ اس پر خود بھی عمل کریں۔جوں جوں آپ بڑی ہوتی جائیں گی آپ کی ذمہ داریاں بڑھیں گی۔اس لئے ابھی سے آپ کے دلوں میں اسلام کی محبت مذہب کے لئے قربانی کا جذبہ اپنا وقت ، پیسے ، مذہب کی خاطر قربان کرنے کا جذبہ ہو۔اپنے اخلاق اسلام کی تعلیم کے مطابق بنائیں۔جس کام سے ہمارا مذہب روکتا ہے اس کے قریب بھی نہ جائیں خواہ ساری دنیا اسے کر رہی ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ جلد سے جلد اس قابل ہوں کہ آئندہ پڑنے والی ذمہ داریوں کو اُٹھا سکیں اور ہمارے دلوں کو اطمینان حاصل ہو کہ ہماری اگلی نسل ہم