خطابات مریم (جلد دوم) — Page 657
خطابات مریم 657 پیغامات کریں گے تو پھر دوسروں کو بھی منو انہیں سکیں گے اور جس سے وہ یہ کہنے میں حق بجانب ہوں گے کہ جب تم خود ہی اسلامی تعلیمات و احکام پر عمل نہیں کر سکتے تو پھر ہمیں کس طرح ان کو تسلیم کرنے کا کہہ سکتے ہو یا پھر وہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ اسلام ایک زندہ مذہب نہیں ہے اور یہ کہ اس کے بعض احکامات اس موجودہ دور میں عمل کرنے کے لائق نہیں ہیں۔اس لئے میں اپنی بہنوں کو اس طرف توجہ دلانا چاہتی ہوں کہ وہ مذہب کے مطالعہ کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ایک شخص کو مذہب سے گہر اعلم اور اس کی تفاصیل جانتے ہوئے اخلاص کے ساتھ اور پوری محنت کے ساتھ اس کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرنی چاہئے۔اپنے بچوں کی تربیت ایسے طریق سے کریں کہ ان کے دلوں میں دین حق کی محبت پیدا ہو جائے اور اس طرح گھانا کا ہر احمدی خواہ مرد یا عورت نسلاً بعد نسل دین حق کے جھنڈے کی حفاظت کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان ہدایات پر عمل کرنے کی طاقت بخشے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام آپ کی مخلصہ مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ الفضل 4 /اگست 1981ء