خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 637 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 637

خطابات مریم 637 پیغامات آتا ہو اسلام کے اُصولوں کا علم ہو۔ان احکام کا علم ہو جو زندگی کے ہر شعبہ میں اسلام نے دیئے ہیں۔جن باتوں کا آپ کو یا آپ کی بچیوں کو علم نہ ہوگا اس پر وہ عمل کیسے کریں گی۔بچیوں کا لفظ میں نے خاص طور پر اس لئے استعمال کیا کہ قوم کی بنیاد عورت ہوتی ہے۔اگلی نسل کی جن ماؤں نے تربیت کرنی ہے۔وہ آج بچیاں ہیں جب تک یہ خود دین سے گہری طور واقف نہ ہوں گی۔یہ اگلی نسل کی تربیت کا اہم کام سرانجام نہیں دے سکیں گی۔میری بہنو! احمدیت میں شمولیت کے ساتھ آپ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو نعمت اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کی ہے اس نعمت کا وارث بنا ئیں اپنی اولادوں کو خود قرآن پڑھیں عمل کریں تا آپ کے بچوں میں بھی قرآن سے اتنی محبت پیدا ہو کہ وہ قرآن کے کسی حکم کو توڑنے سے پہلے مرنا پسند کریں لیکن قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی حکم کوتوڑنا نہیں گوارا نہ ہو۔اس لئے اس اجتماع پر جو بہنیں اور نمائندگان شامل ہیں وہ غور کریں کہ وہ کیا ذرائع اختیار کر سکتی ہیں جن کے ذریعہ آپ خود بھی دینی تعلیم زیادہ سے زیادہ حاصل کریں اور آپ کے بچے بھی۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر رہے اور اسلام کی خدمت کی توفیق عطا کرتا جائے۔آمین مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 5-7-1977