خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 617 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 617

خطابات مریم 617 پیغامات لجنہ اماءاللہ امریکہ کے سالانہ جلسہ پر پیغام میری پیاری بہنو ! بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مجھے مکر می جناب مولوی صدیق صاحب شاہد قیم لجنہ کے ذریعہ علم ہوا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں آپ کی CONVENTION منعقد ہورہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بہت مبارک کرے اور یہ موقعہ احمدی بہنوں کی تربیت، آپس میں ایک دوسرے سے محبت پیدا کرنے کے لئے مفید ثابت ہو نیز آئندہ اپنی لجنہ کے لئے ایسے فیصلے کی توفیق ملے جو آپ کی ترقی کا موجب ہو۔گو میں آپ سے بہت دور ہوں۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہم سب ایک ایسی زنجیر میں پروئے گئے ہیں کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم میں کوئی دوری نہیں اور فاصلے کی لمبائی کے باوجود ہمارے دل ایک دوسرے سے قریب ہیں۔میں دل کی آنکھوں سے اس کنوینشن میں بہنوں کے مسکراتے چہروں اور آئندہ کے لئے غور و تد بر کو محسوس کر رہی ہوں۔اسلام کا جھنڈا اس ملک میں بلند رکھنا آپ کا فرض ہے اور ہر ملک میں مسلمانوں کا یہ فرض ہے۔اسلام کی تعلیم کو پھیلانے کے لئے بہت ضروری ہے کہ قرآن مجید سے گہری واقفیت ہو۔اسلامی تاریخ اور احمدیت پر عبور ہو۔تا وہ ایک طرف اپنا نمونہ اچھا بنا ئیں۔دوسری طرف اپنے بچوں کی اسلامی ماحول میں تربیت کر سکیں۔اس سلسلہ میں میں اپنی ان بہنوں سے جو پاکستان سے وہاں گئی ہوئی ہیں استدعا کروں گی کہ ان کو مرکز میں رہنے یا آنے جانے کا زیادہ موقع ملا ہے۔ان کو اپنا ایسا اچھا نمونہ پیش کرنا چاہیے جو نئے آنے والوں کے لئے قابل تقلید ہو۔لجنہ کے کاموں میں دلچسپی لیں تعلیم یافتہ خواتین زیادہ سے زیادہ لٹریچر کی کوشش کریں اور اس کے لئے ایک علیحدہ فنڈ قائم کرنے کی کوشش کریں تا ایسا لٹریچر شائع کیا جا سکے جو بچوں اور خواتین کو