خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 614 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 614

خطابات مریم 614 پیغامات وصف ہونا چاہئے تمہاری پیشانیوں سے وہ نور چمکے کہ دور سے ہی دیکھ کر ایک انسان کہہ اُٹھے کہ نہ صرف یہ ناصرات الاحد یہ ہیں بلکہ ناصرات انسانیت بھی ہیں۔حضرت مصلح موعود کے اس شعر کو ہمیشہ اپنے مدنظر رکھو۔ب گزر جائیں گے ہم تم پہ پڑے گا سب بار ستیاں ترک کرو طالب آرام نہ ہو خدا کرے جب آپ کا عمل کا زمانہ آئے تو آپ حقیقت میں دین کا ستون ثابت ہوں۔آمین والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ