خطابات مریم (جلد دوم) — Page 605
خطابات مریم 605 خطابات شہر و اضلاع پاکستان کی عہدیداران سے خطاب 23 جون 1994ء فرمایا کہ تبلیغ کے سلسلہ میں ممبرات لجنہ اماءاللہ ربوہ اور بیرون ربوہ پر جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہمیں اُن سے عہدہ برآ ہونے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔ٹارگٹ کے لحاظ سے بیعتوں میں بے حد کمی ہے جلسہ سالانہ انگلستان سے دو دن قبل تصدیق شہدہ بیعتیں بھجواسکتی ہیں۔صدر ضلع کی ذمہ داری ہے کہ وہ لائحہ عمل اور دی جانیوالی ہدایات کے مطابق کام کرے۔اور ہر ماہ اصلاح وارشاد کے سلسلے میں دو اجلاس رکھے جائیں۔لجنہ کے عہد میں وقت کی قربانی شامل ہے چنانچہ وقت کی قربانی دیں۔ڈش پر حضور اقدس جو اعتراضات کے جوابات دے رہے ہیں خود بھی غور سے سنیں تا آپ دوسروں کو ان کے تسلی بخش جوابات دینے کے قابل ہوں اور غیر از جماعت افراد کو بھی سنائیں ان کو لٹریچر پڑھوائیں اور بیعت کے بعد عمدہ رنگ میں ان کی تربیت کرنے کی کوشش کریں۔جو حضرت مسیح موعود کی جماعت کا اصل رنگ ہے۔ان کی تربیت کے سلسلہ میں جو اقدامات کریں ان کی مکمل رپورٹ دیا کریں۔سیٹلائٹ پروگرام کے لیے مد امانت تربیت کے علاوہ بھی جو بہنیں تحفہ چندہ دینا چاہیں یا استطاعت رکھتی ہوں ان سے چندہ وصول کریں ایسا نہ ہو کہ ہماری کسی کمزوری کے تحت تبلیغ کا یہ عظیم الشان کام رک جائے بلکہ ہمیں اس کی ترقی کی راہ ہموار کرنی چاہیے لجنہ کے چندہ میں اضافہ کیا جائے۔تاہم بچت میں سے 3,2لاکھ چندہ دے سکیں تمام اضلاع کی صدرات یہ ہدایات ہر عہدیدار اور ہر ممبر تک پہنچا ئیں۔اس سلسلہ میں ضلعی میٹنگ کا انعقاد کریں اور رپورٹ میں لکھیں کہ آپ نے یہ پیغام ہر ممبر تک پہنچا دیا ہے۔اگر عہد یداران آئندہ سال کے لائحہ عمل میں کوئی تبدیلی چاہیں یا کوئی تجویز دینا چاہیں تو رپورٹ کے ساتھ ہی لکھ کر بھجوا دیں۔ماہانہ رپورٹس میں اہم کاموں کی تفصیل بھی لکھا کریں اور سالانہ رپورٹس میں مکمل جائزہ لکھیں کہ شروع سال میں قرآن مجید پڑھنے والیوں کی تعداد کیا تھی اور