خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 604 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 604

خطابات مریم 604 خطابات نئے نئے علوم آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ظاہر ہوئے۔اور یہی چیز دنیا کی ترقی کیلئے ضروری ہوتی ہے۔اور انہی علوم کے ذریعے نئی دنیا اور نیا آسمان ظاہر ہوا۔آنحضرت کے صحابہ پر کلمہ پڑھنے کی وجہ سے ہر قسم کی سختی کی گئی۔لیکن کسی کے پائے استقلال میں لغزش نہ آئی۔صفت مالکیت بھی آپ کے ذریعہ ظاہر ہوئی۔تمام تاریخ عالم پر نظر ڈالیں ایسا عظیم الشان نمونہ کہیں اور نظر نہیں آتا۔آپ نے فرمایا ہر صدی میں ایک مجدد آئے گا۔آپ کی پیشگوئی کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود تشریف لائے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو اس دنیا میں دوبارہ زندہ فرمایا۔خدا تعالیٰ ہم سب کو ان تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1994ء) ☆