خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 593 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 593

خطابات مریم 593 خطابات تقریب تقسیم انعامات منعقدہ 5 دسمبر 1992ء تشہد وتعوذ کے بعد آپ نے فرمایا کہ میں اپنی ان بہنوں اور بچیوں کو مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے لجنہ کی کارگزاری میں نمایاں حصہ لیا۔آپ سب کا مرکز میں آنا بابرکت ہو۔1984ء کے بعد سے حالات اس قدر خراب ہیں کہ جلسوں اور اجتماعات کی اجازت مل بھی جائے تو عین وقت پر اجازت کینسل کر دی جاتی ہے۔اسی لیے آپ کو میٹنگ بلوا کر ہدایات دی جاتی ہیں۔29 نومبر کو کچھ صدرمیں ربوہ آئیں۔انہیں ضروری امور سمجھائے گئے ان حالات میں ہم پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہمارے عمل اور قربانیوں میں کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہ ہو۔ہر ضلع ، شہر اور قصبہ کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر مرکزی پروگرام کے مطابق اجتماع منعقد کر کے دفتر لجنہ پاکستان میں اس کی رپورٹس بھجوائیں۔حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے فرمایا کہ آج کی میٹنگ کا انعقاد صرف اس غرض سے کیا گیا ہے کہ آپ کو گذشتہ سال کی کارگزاری پر اسناد و انعامات دیئے جائیں۔تا کہ آپ میں مسابقت کی روح پیدا ہو۔آپ نے فرمایا کہ لجنہ کے قیام کو 70 سال پورے ہو چکے ہیں۔یہ عرصہ کوئی تھوڑا انہیں۔پہلے زمانہ میں ماؤں نے کام کیا اب ان کی بچیاں کام کر رہی ہیں۔اس تسلسل کو ٹوٹنے نہ دیں۔اپنی اولادوں کو آئندہ ذمہ داریوں کے لیے تیار کریں۔اپنے اندر قربانی کا جذ بہ پیدا کریں۔ان حالات میں لجنہ کی تنظیم ہی ہے جونئی نسل کی صحیح رنگ میں تربیت کر سکے۔اگر چہ بہت سی بندشیں اور رکاوٹیں ہیں ان کو اپنے کاموں کے درمیان حائل نہ ہونے دیں۔الفضل میں کام سے متعلق اعلانات پڑھیں ان پر فوری عمل درآمد کروائیں۔مرکز میں آنے جانے والے احباب کے ذریعے رپورٹس رسید بک اور چندہ جات بھجواتی اور منگواتی رہا کریں۔کسی روک کو آڑے نہ آنے دیں۔رسید بک کا صحیح استعمال کریں۔