خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 592 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 592

خطابات مریم 592 خطابات خطاب صدر اضلاع ( پنچاب - سرحد ) مورخہ یکم اکتوبر 1992ء حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ لجنہ اماء اللہ کے قیام کو 70 سال گذر گئے اس کے سو سالہ جشن کیلئے ظاہری نہیں باطنی تیاری کریں اپنی اصلاح کریں۔اپنی اولاد کی بہترین تربیت کریں اور اپنے اعمال صالحہ سے دنیا پر یہ ثابت کر دیں کہ احمد بیت ہی اصل اسلام ہے۔آجکل حضور اقدس کے خطابات متواتر تقویٰ اور تربیت کے متعلق ہورہے ہیں۔ہر ممبر تک پہنچانے کی کوشش کریں ان پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے روحانی جنگ لڑتے ہوئے اپنے بچوں کو ان برائیوں سے بچائیں اپنے نقائص دور کریں اور ہمیں اس کی رپورٹ دیں۔صرف چندہ لے لینا اور تھوڑی تربیت کرنا ہمارا مقصد نہیں ہمارا مقصد تو انقلاب عظیم لانا ہے بیرون از پاکستان کی جماعتوں میں زبر دست بیداری پیدا ہو رہی ہے اپنی اقلیت کو نہ کھوئیں اور ترقی کی راہوں پر آگے بڑھتے چلے جائیں اللہ تعالیٰ وہ دن جلد لائے جب حضور اقدس ہمارے درمیان جلد واپس آجائیں۔لائحہ عمل پر عمل کریں رپورٹ باقاعدگی سے بھجوائیں ناخواندگی ختم کر کے بھر پور توجہ دیں دعاؤں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کریں۔سالانہ رپورٹ جلد بھجوائیں۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1992ء)