خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 591 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 591

خطابات مریم 591 خطابات اُنہوں نے میرے ساتھ مکمل تعاون کیا۔مفید مشورے بھی دیئے۔یہ ایک بہت بڑا احسان ہے اللہ تعالیٰ کا کہ جس نے بھی لجنہ کا کام کیا اس نے اپنے ذاتی رشتوں کو بھلا کر کیا۔میں نے حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ کے ماتحت بھی سیکرٹری کے طور پر کام کیا اور حضرت سیدہ اُم طاہر احمد کے ماتحت بھی۔مجھے نہیں یاد کہ کہیں بھی لجنہ کے کام کے سلسلہ میں ان میں سے کوئی مجھ سے ناراض ہوا ہو یا میں نے کسی قسم کی حکم عدولی کی ہو اور جب میں صدر بنی اور سیدہ مہر آپا کی طرف سے مجھے کوئی شکایت نہیں ہوئی۔میری عدم موجودگی میں بہت اچھی طرح سنوار کر اپنا فرض ادا کرتی تھیں۔آپ سب سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کیلئے دعا کریں۔چونکہ ہدایت ملی تھی کہ لمبا چوڑا ایڈریس نہ ہو اس لئے تعریفوں کا حصہ چھوڑتے ہوئے حقیقت حال بیان کر دی ہے۔صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ نے اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے اس سال انتخاب میں نام پیش کئے جانے کی معذرت کر دی تھی ان کی جگہ عزیزہ طاہرہ صدیقہ سلمہا اللہ تعالیٰ صدر منتخب ہوئی ہیں میں اپنی اور مجلس عاملہ پاکستان کی طرف سے انہیں خوش آمدید کہتی ہوں اللہ تعالیٰ ان کو صحیح رنگ میں کام کرنے اور لجنہ ربوہ کو خوب سے خوب تر بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔(اے اللہ تو ایسا ہی کر ) (ماہنامہ مصباح جولائی 1992ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔