خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 589 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 589

589 خطابات خطابات مریم ربوہ آنے کے بعد 1951ء میں آپ نائب جنرل سیکرٹری بھی رہی ہیں۔عاجزہ ان دنوں جنرل سیکرٹری تھی۔1952ء سے انہیں جلسہ سالانہ کے شعبہ جلسہ گاہ کا انتظام سپرد کیا گیا اور 1972 ء تک یہ ذمہ داری آپ نے اُٹھائی۔عمومی انتظامات اور نگرانی کے علاوہ سٹیج کا ٹکٹ آپ خود انتہائی ذمہ داری سے دیتی تھیں اور جس کو مستحق نہ بجھتی تھیں نہیں دیتی تھیں۔اس سلسلہ میں کسی کا لحاظ نہیں کرتی تھیں۔لوگ بُرا بھی مان جاتے تھے مگر جو اصول لجنہ نے بنائے تھے ان پر پورا پورا عمل کرتی تھیں۔1953 ء میں لجنہ اماءاللہ ربوہ کو الگ کر دیا گیا اور آپ اس کی صدر منتخب ہوئیں۔اس سے پہلے ربوہ کی لجنہ مرکزی لجنہ میں شامل تھی۔آپ کی خدمات بحیثیت صدر 39 سال کے لمبے عرصہ پر محیط ہیں۔آپ نے اس طرح لجنہ ربوہ کو ترقی دی جیسے ایک چھوٹے پودے کی پرداخت کی جاتی ہے جب تک وہ تناور درخت نہ بن جائے۔اس لمبے عرصہ میں آپ نے ربوہ کی لجنہ کو ترقی دینے اور تربیت کرنے میں جو نمایاں کردار ادا کیا ہے لجنہ اماءاللہ بلکہ سلسلہ احمدیہ کی تاریخ بھی اسے کبھی نہیں بھول سکتی۔جوں جوں ربوہ کی آبادی بڑھتی گئی آپ کے لئے نت نئے مسائل پیدا ہوتے گئے جو آپ خوش اسلوبی سے حل کرتی گئیں۔یوں تو سارے کام کی ذمہ داری صدر پر ہی ہوتی ہے مگر دو کاموں کی طرف خصوصی طور پر آپ کی ذاتی توجہ رہی ان میں سے ایک شعبہ خدمت خلق کا کام ہے۔ذاتی طور پر مستحق کے حالات کا پتہ لگانا اور اس کی جائز ضروریات کا پورا کرنا اس کے لئے اگر اپنے فنڈ میں رقم نہیں تو جمع کرنا اور صاحب ثروت خواتین کو اس میں ہ لینے کی طرف توجہ دلائی۔یہاں تک کہ آپ نے اس میں بہت وسعت پیدا کر دی یہ سارے اخراجات مثلاً عیدین کے موقع پر مستحقین کیلئے کپڑے بنوائے سردیوں میں گرم کپڑے۔ان کے بچوں کی فیس کتب وغیرہ دیتیں اور ہزاروں ضرورتیں عورتوں کی پوری کرتیں۔لڑکیوں کی شادیوں پر امداد ایک بہت بڑا فریضہ تھا جسے نہایت خوش اسلوبی سے اب تک نبھاتی چلی آئی ہیں۔دوسرا کام جس کی طرف آپ نے بہت توجہ کی وہ نمائش کا شعبہ تھا۔عورتوں سے کام لینا ہی نہیں بلکہ ان کو پہلے کام سکھانا، سکھوانا جو چیز بنوانی پہلے اس کا کپڑا اور دھاگہ خود خرید کر لانا ، ڈیزائن بنائے۔اب یہ شعبہ بہت زیادہ ترقی کر چکا ہے اور بعد میں آنے حصــ