خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 567 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 567

خطابات مریم 567 خطابات افتتاحی خطاب مجلس شوری منعقدہ 10 نومبر 1990ء اس میں لجنہ پاکستان کی اجتماع کے لیے آئی ہوئی صدران اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔اس کے علاوہ مجلس عاملہ ربوہ کی ممبرات بھی شامل ہوئیں۔تشهد وتعوذ کے بعد آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے لجنہ کے قیام پر 68 سال گزرچکے ہیں اور 14 نمبرات کا یہ قافلہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں رواں دواں ہے۔گذشتہ سال ایک تبدیلی یہ آئی کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کو اپنے ماتحت لے لیا۔اور لجنہ مرکز یہ کو ہٹا کر تمام ملکوں کو علیحدہ لجنہ بنادیا۔دوسری اہم بات یہ کہ گذشتہ سال صدسالہ جو بلی کا سال تھا اس اہمیت کے اعتبار سے سارا سال بجنات نے جلسے کیے۔خوشی میں سیرۃ النبی کے جلسے کئے بعض جماعتوں نے غیر احمدی خواتین کو ان جلسوں میں بلا یا لجنہ کی تدریجی ترقی کی نمائش لجنہ ہال میں لجنہ پاکستان کی طرف سے لگائی گئی۔جس کا افتتاح حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے رفیق مکرم مولوی محمد حسین صاحب نے کیا۔صد سالہ جشن کی انچارج محترمہ سعیدہ احسن تھیں جن کے ساتھ مکرمہ قدسیہ مجید صاحبہ نے محنت سے کام کیا۔ربوہ کی منتخب خواتین کو یہ نمائش دکھائی گئی۔لاہور میں بھی اس قسم کی نمائش لگائی گئی جو کامیاب رہی اس سال لجنہ کا مجلہ بھی شائع ہوا جو کافی پابندیوں کے بعد چھپا ہے۔“ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس مجلہ کو بہت پسند فرمایا:۔جنہوں نے نہیں منگوایا وہ منگوالیں۔صد سالہ جشن کے تحت نمایاں کام کرنے والی خواتین کو سندات خوشنودی بھی دی گئیں جو 874 تھیں۔نیز بتایا کہ اس سال 124 لجنات کے انتخابات ہوئے۔اس سال آپ نے باہر کی لجنات سے کہا کہ ربوہ میں ہونے والے مقابلہ جات میں ہم باہر کی جز لیں۔لجنات ہمیں نام قبل از وقت بھجوا دیا کریں۔اب کھیلیں آ رہی ہیں اگر اس مقصد کیلئے آپ دینا چاہیں تو ان کے نام پہلے سے بھجوا دیں۔شعبہ صحت جسمانی کے ضمن میں آپ نے فرمایا کہ اس سال یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میچز اور کھیل میں الگ الگ لڑکیاں حصہ لیں گی۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1990ء)