خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 34 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 34

خطابات مریم 34 تحریرات آپ اس وقت حاملہ تھیں اور بیمار لیکن اللہ تعالیٰ کی خاطر آپ نے اس صدمہ کو بھی دلیری اور وقار سے برداشت کیا۔قادیان سے ہجرت کے وقت ان کی خواہش پر حضرت مصلح موعود قادیان سے ہجرت نے ان کو قادیان ٹھہرنے کی اجازت دے دی۔چونکہ میں ہر وقت حضور کے پاس ہوتی تھی حضرت مصلح موعود نے سارے خاندان کے افراد جو دارا مسیح میں مقیم تھے ان کے کھانے کا انتظام منصورہ بیگم کے سپر دفرمایا بہت احتیاط سے حضرت مصلح موعود کا اور میرا کھانا ناشتے کے وقت پر دفتر بھجوا دیا کرتی تھیں۔جب حضرت مصلح موعود کے پاکستان آنے کا فیصلہ ہوا آپ چاہتی تھیں کہ میں نہ جاؤں لیکن جب جماعتی رنگ میں فیصلہ ہوا تو آپ واپس آ گئیں۔اس تاریخی سفر میں ایک طرف میں تھی اور ایک طرف منصورہ بیگم درمیان میں حضرت مصلح موعود بیٹھے ہوئے تھے۔منصورہ بیگم نے سامنے ایک ٹوکری میں کھانے کی چیزیں رکھی ہوئی تھیں جو تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد نکال کر اپنے ماموں جان کو پیش کر دیتی تھیں۔قادیان میں حضرت اماں جان کے پاس آپ آتی ہی رہتی تھیں۔بہت قریب سے اس زمانہ میں آپ کی عادات و اخلاق کو دیکھنے کا موقع ملا اور ہر بات نے بہت متاثر کیا اور مجھے یہ کہنے میں ذرا بھی جھجک نہیں کہ واقعی وہ اس مقام کی اہل تھیں جو ان کو حاصل ہوا اور انہوں نے اپنے فرائض کی بجا آوری سے اپنے آپ کو اس کا اہل ثابت کر دیا۔سب سے زیادہ کام آپ کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے بیرون پاکستان کے دوروں کے دنوں میں کرنا پڑا۔جہاں جہاں آپ تشریف لے گئے وہاں کی خواتین سے ملنا ان کے مسائل کو سلجھانا ، ان کے بچوں سے پیار کرنا زیادہ سے زیادہ وقت ان کو دینا۔یہ ان سے محبت کا سلوک ہی تھا جس کے نقوش آج ان قرار دادوں اور تعزیت کے خطوط میں نظر آ رہے ہیں جو بیرون پاکستان کی لجنات کی طرف سے موصول ہو رہے ہیں ایک عالم خاتون تھیں۔دینی لحاظ سے بھی اور دنیوی لحاظ سے بھی۔ادبی ذوق پایا جاتا تھا شاعرہ تھیں۔تحریر صاف ستھری اور دلنشیں تھی۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی تحریر کا عکس ان کی تحریر میں نظر آتا تھا۔عام عورتوں کا طریق ہے کہ جہاں چار عورتیں اکٹھی ہوئیں کپڑے زیور وغیرہ کی باتیں