خطابات مریم (جلد دوم) — Page 551
خطابات مریم 551 خطابات ہے وہی جماعت زندہ رہتی ہے جو جب تک اس کے اوپر جو حکم مقرر کیا جائے جو افسر مقرر کیا جائے خواہ مردوں کا صدر ہو یا عورتوں کا یا ایک جماعت کا امیر ہو اس کی مکمل اطاعت کریں۔ایک بہن کی غلطی سے بعض اوقات آپ کو اس اصول کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھنا چاہئے اور یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ایک ساری قوم کو نقصان پہنچ سکتا ہے بہن کی غلطی سے بعض اوقات ساری قوم کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لئے کبھی بھی اس کے ساتھ عدم تعاون نہ کریں۔آپ ترقی تعاون کے ساتھ کر سکتی ہیں آپ ترقی اتحاد کے ساتھ کرسکتی ہیں۔ایک دوسرے کی شکایتیں یا کمزور یاں بیان کرنے سے ترقی کبھی نہیں ہوتی۔اولاد کے قتل سے مراد اس کی اسی غرض سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بیعت کا حکم ہوا عورتوں سے بیعت لینے کا تو آپ صحیح تربیت نہ کرنا ہے نے فرمایا:۔اے نبی تیرے پاس جو عورتیں مسلمان ہو کر آئیں اور بیعت کرنے کی خواہش کریں اس شرط پر جو اللہ کا شریک کسی کو نہ ٹھہرائیں گی ، نہ ہی چوری کریں گی ، نہ ہی زنا کریں گی ، نہ ہی اولاد کو قتل کریں گی نہ ہی کوئی جھوٹا بہتان کسی پر باندھیں گی اور نیک باتوں میں تیری نافرمانی نہیں کریں گی تو تو ان سے بیعت لے لے اور ان کے لئے استغفار کیا کر۔اللہ بہت بخشنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے۔اسلام میں داخلے کیلئے ابتدائی شرائط جن کا پابند ایک عورت کو رہنا تھا اور جن شرائط کو پورا کرنے کے بعد جو روحانی ترقی حاصل کر سکتی تھی یہ تمام شرائط ایسی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو پاکیزہ بنایا جاسکتا ہے۔پہلی شرط شرک نہ کرنا ہے یعنی دوسرے الفاظ میں خدا تعالیٰ کو رب اور معبود سمجھتے ہوئے اس کے پورے پورے حق ادا کرنے ہیں۔خدا تعالیٰ کی کسی صفت میں بھی کسی انسان کو شریک نہیں کرنا خدا تعالیٰ شافی ہے شفا خدا تعالیٰ دیتا ہے انسان نہیں۔بعض دفعہ انسان کے منہ سے کچھ ایسے الفاظ نکل جاتے ہیں کہ فلاں دوائی سے شفا ہوئی یا فلاں ڈاکٹر کے ہاتھ سے شفا ہوئی۔یہ بھی ایک چھپا ہوا شرک ہے۔