خطابات مریم (جلد دوم) — Page 538
خطابات مریم 538 خطابات افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع من سپیٹ ہالینڈ 1989ء سیده مریم صدیقہ صاحبہ المعروف چھوٹی آپا جان صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے لجنہ ہالینڈ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مسلمان مردوں اور مسلمانوں عورتوں کی ڈیوٹیوں کا چارٹ بنا دیا ہے۔اس کی وضاحت میں آپ نے قرآن کریم کی سورۃ احزاب کی آیت نمبر 36 پڑھی اور اس کا ترجمہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ان آیات میں ان اعتراضات کی وضاحت کی گئی ہے کہ دوسرے مذاہب نے عورت کو جو مقام دے رکھا ہے۔اسلام نے عورت کو وہ مناسب مقام نہیں دیا۔آپ نے فرمایا کہ مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں مختلف میدانوں میں اپنا اپنا کام کرتے ہیں۔کچھ مواقع ایسے بھی آتے ہیں کہ جب انہیں مل کر کام کرنا ہوتا ہے اور اس آیت میں انہیں حقیقت کی طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ کسی قوم کی دینی دنیاوی اور روحانی ترقی کے لئے مردوں اور عورتوں میں ان دس خصوصیات کا ہونا ضروری ہے۔آپ نے مزید فرمایا کی پہلی خصوصیت جو مرد اورعورت کی ہے وہ اس کا اسلام قبول کرنا ہے۔دوسری خصوصیت اپنے عمل کو اسلام کے مطابق بنانا ہے۔ایک مسلمان مرد اور مسلمان عورت کی تیسری خصوصیت اس کا مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار ہونا ہے۔فرمانبرداری کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کی اس نے میری فرمانبرداری کی۔چوتھی خصوصیت مرد اور عورت کی اس آیت میں جو بیان ہوئی وہ اس کے قول و عمل میں صداقت کا ہونا ہے۔پانچویں خصوصیت جو اس آیت میں بیان ہوئی ہے وہ صبر کے ساتھ عمل کرنا ہےمبر صرف غم اور پریشانی میں ہی نہیں بلکہ اپنی خواہشات پر کنٹرول بھی صبر میں شامل ہے۔چھٹی خصوصیت جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے وہ مرد اور عورت کی انکساری ہے۔یعنی کہ