خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 528 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 528

خطابات مریم 528 خطابات سیالکوٹ اور مظفر گڑھ کی ملی ہیں۔اب میں کچھ اگلے سال کے کاموں کے سلسلہ میں کہنا چاہتی ہوں۔ہدایات تو شائع کر دی گئی ہیں۔مارچ 1989 ء سے جشن تشکر صد سالہ شروع ہو رہا ہے۔جو احمدیت کی تاریخ میں ایک عظیم سال شمار ہوگا۔کتنی ہستیاں اس سال کے انتظار میں رخصت ہوگئیں۔اور آنے والی نسلیں جب تاریخ میں ان کا ذکر پڑھیں گی تو ان پر رشک کریں گی جن کا اس میں حصہ ہو گا۔میری بہنو! اللہ تعالیٰ آپ سب کو زندگی عطا کرے۔اور یہ خوشی کا موقعہ آپ کو دیکھنے اور حصہ لینے کی سعادت عطاء فرمائے۔لیکن یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ایک دو دن میں ہم اس کی تیاری کرلیں گی۔سارا پروگرام آپ کو پہلے بھی بھجوایا جا چکا ہے۔لائحہ عمل میں بھی شائع کر دیا گیا ہے۔ہر ماہ کی رپورٹ میں اُس کی تیاری کا ذکر کرنا چاہیے۔علاوہ دستکاری کی نمائش کے ایک اور نمائش دس دسمبر 1989 ء سے 15 جنوری 1990 ء تک لگائی جائے گی۔جو لجنہ اور جماعت کی ترقی کو ظاہر کریگی۔اجتماع پر بھی لگائی جائے گی۔یہ نمائش مرکزی لجنہ کے زیر انتظام لگے گی۔اگر ہر لجنہ اپنی ضلعی سطح پر بھی لگائے تو غور کریں۔احمدیوں کے سوا دوسروں کو بھی بلا کر دکھا ئیں۔تو بہت فائدہ ہوگا۔اس نمائش کی انچارج بیگم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب کو بنایا گیا ہے۔اس میں جب سے لجنہ قائم ہوئی اس وقت سے اب تک کی تمام کا رکنات جو اپنے اپنے زمانہ میں خدمات بجالا رہی ہیں۔ان کا مختصر ذکر اگر فوٹو بھی مہیا ہو سکے۔اس کے ساتھ آویزاں کئے جائینگے۔ہر ضلع کوشش کرے کہ ان کے شہر اور ضلع میں سے جو بہت نمایاں کام کرنے والی گذری ہیں ان کے مختصر حالات اور اگر فو ٹو بھی مل جائے تو بھجوا ئیں کوئی تاریخی تصویر ہو تو وہ بھی۔نمائش ختم ہونے پر بے شک واپس لے لیں۔اس نمائش میں جماعت احمدیہ کی خواتین کی تعلیمی ترقی بھی دکھائی جائیگی۔جس نے بھی بور ڈ یا یو نیورسٹی میں اول، دوم، سوم پوزیشن لی ہو۔میڈل لئے ہوں ان کے سرٹیفکیٹ کی فوٹوسٹیٹ بھجوا ئیں۔آپ کی طرف سے مفید تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔لجنہ مرکزیہ کی طرف سے ایک مجلہ بھی شائع کیا جائیگا۔تیاری ہو رہی ہے۔اس سلسلہ میں بھی بہنوں نے پورا تعاون نہیں کیا۔مصباح کے بھی دو خصوصی نمبر ہو نگے۔ایک مارچ میں اور