خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 511 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 511

خطابات مریم 511 خطابات یعنی اگر ایک وقت ایمان ثریا تک بھی اُٹھ گیا تو اہل فارس کی نسل سے ایک یا ایک سے زیادہ لوگ اُسے واپس لے آئیں گے۔قرآن مجید کی اس آیت میں حضرت محمد مے کی دوسری بعثت کی طرف اشارہ تھا۔اور یہ خبر دی گئی تھی کہ آنیوالا آنحضرت ﷺ کا ہی نمائندہ اور ظل ہو گا۔اور اس آیت میں آنحضرت علی کی بعثت کی جو اغراض بتائی گئی ہیں ان پر وہ عمل کرے گا۔یہ پیشگوئی حضرت مرزا غلام احمد صحابه ملا صد الله مہدی موعوڈ کے آنے سے پوری ہوئی۔اسی لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:۔جب مجھ کو پایا اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے جسے چاہتا ہے دیتا ہے۔پس بہت شکر کریں بہت حمد کریں اللہ تعالیٰ کی بلکہ مجسم حمد و شکر بن جائیں کہ وہ نعمت جس کا انتظار کرتے کرتے نسلوں کے بعد نسلیں گزرگئیں جسکی بشارت چودہ سوسال میں ہزاروں اولیاء و اصفیاء اور بزرگ دیتے چلے آئے تھے آپ کو وہ نعمت مل گئی۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ۔اس نعمت کی قدر کرنا اور اس کے مطابق اعمال صالحہ بجالا نا ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے۔شکر کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صرف زبان سے شکر ادا کر دیا جائے بلکہ ہمارے جسم کا ایک ایک عضو ہمارے دن رات کا ایک ایک لمحہ اور ہما را عمل اس بات کی گواہی دے رہا ہو کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر صحیح رنگ میں ادا کر رہے ہیں۔اب میں اس سال کے کاموں کا جائزہ لے کر پھر آئندہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاؤں گی۔شعبه مال مالی لحاظ سے یہ ایک مشکل سال تھا کیونکہ لجنہ کے اپنے لازمی چندوں کے علاوہ اور جماعتی چندوں کے علاوہ عورتوں کے لیے دو خصوصی مالی تحریکیں بھی تھیں۔ایک تعمیر ہال لجنہ اماء اللہ کا چندہ جس کی تحریک خود حضور ایدہ اللہ نے فرمائی تھی۔دوسرا سو سال جماعت پر پورا ہو نیکی خوشی میں اللہ تعالیٰ کے حضور سندھ کے ایک بہت ہی کمزور علاقہ نگر پارکر میں جہاں طبی سہولتیں میسر نہیں