خطابات مریم (جلد دوم) — Page 495
خطابات مریم کریں گی۔495 خطابات آپ نے فرمایا سب سے بڑی خیر اسلام کی نعمت ہے اور اس زمانہ میں احمدیت چونکہ حقیقی اسلام ہے حضرت مہدی موعود کے آنے کی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بھی بشارت دی ہے۔اور اپنے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بشارت دی۔آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو مہدی موعود کی جماعت میں داخل ہونے کی توفیق ملی۔اس میں دوسروں کو بھی شامل ہونے کی دعوت دینا سب سے بڑی خیر ہے۔اللہ تعالیٰ سے سچا تعلق ہی سب سے بڑی نعمت ہے اس نعمت میں دوسروں کو بھی شامل کریں۔نیکی کا حکم دینے والے بنیں۔سب سے بڑی نیکی اعلیٰ اخلاق ہیں۔اس لئے اعلیٰ درجہ کا اخلاق سیکھیں ہر ایک کے لئے اپنے اندر پیار اور محبت پیدا کریں۔کیونکہ اس کے بغیر ہم دوسروں کی اصلاح نہیں کر سکتے۔اسی لئے حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے ہمیں یہ ماٹو دیا ہے۔Love For All Hatred For None ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے اس لئے ہم سب کو آپس میں اعلیٰ اخلاق اور محبت سے رہنا چاہیے۔ہماری محبت بھی خدا کے لئے ہونی چاہیے اور ہماری نفرت بھی خدا کے لئے ہی ہونی چاہیے۔حضرت خلیفہ المسیح کی مکمل اطاعت کریں۔پھر خلیفتہ المسیح کے مقرر کردہ امیر اور دوسرے مق نمائندگان سب عہدہ داروں سے مکمل تعاون کریں اگر امیر کی نافرمانی کریں گی تو بات خدا تعالیٰ کی نافرمانی تک پہنچتی ہے۔ہماری ترقی کا راز ہی اطاعت میں ہے۔نا کام وہی ہوگا جو اطاعت سے گریز کریگا آپس میں مکمل تعاون اور اعتما دضروری ہے۔بُرائیوں سے منع کرنا تیسر ا حکم ہے بعض لوگ اپنی اصلاح تو کر لیتے ہیں لیکن دوسروں کو بُرائی کرنے سے نہیں روکتے اس لئے کہ اس طرح دوسرا شخص ناراض ہو جائیگا۔اپنی زبان ہاتھ یا کسی ذریعہ سے دوسرے کی جان مال یا جذبات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔اپنے اندر انکساری پیدا کریں شاید یہ بات ہی اللہ تعالیٰ کو پسند آ جائے۔تکبر۔غیبت۔بدظنی یہ سب فساد کی جڑیں ہیں ان سے بچیں۔آپس میں صلح سے رہیں محبت سے رہیں۔محبت سے نصیحت کریں۔معاف کرنا