خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 493 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 493

خطابات مریم 493 خطابات ذریعہ اور قربانیوں کے ذریعہ دنیا کے ہر کونے میں اسلام کا جھنڈا گاڑ دے اور دنیا کو صراط مستقیم پر چلانے والی ہو۔آپ نے اس امر کی طرف خصوصی توجہ دلائی کہ ایسا نہ ہو کہ نئے آنے والے آپ کے غلط نمونے کو دیکھ کر اسلامی تصویر ہی بدل دیں وہ تو اسلام کی اصل تصویر دیکھنا چاہتے ہیں۔آج احمدیت پر عیسائی دنیا کی طرف سے یہی اعتراض ہے کہ اگر تم لوگوں کا یہ دعویٰ ہے کہ حقیقی اسلام کے دعوے دار ہم ہیں تو پھر وہی نمونہ دکھاؤ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت مسلمانوں کا تھا۔وہی سچائی ، وہی خوش خلقی ، وہی صفائی ، وہی عدل و انصاف اور غیروں سے محبت کا سلوک اب بھی نظر آنا چاہئے۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے اس ارشاد کو مدنظر رکھیں کہ نئی صدی میں ہم نے اپنی کمزوریوں کو چھوڑ کر داخل ہونا ہے۔خدا کے وعدے اور بشارتیں پوری ہوں گی۔درمیان میں ابتلاء آئیں گے مگر خدا تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق جو اس نے اپنے مسیح کے ساتھ کئے وہ تمہیں ضائع نہیں کرے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فرائض احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا کرے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بوئے ہوئے بیج کو وہ تناور درخت بنادے جس کے سائے تلے تمام دنیا پناہ لے سکے۔آمین تاریخ لجنہ جرمنی 172 تا 175)