خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 492 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 492

خطابات مریم 492 خطابات آپ جماعت کی نمائندہ ہیں اپنی زینت کو چھپائیں۔اپنی انفرادیت کو قائم رکھیں۔قرآنی اخلاق پیدا کریں۔ہماری تنظیمیں موجودہ دور میں اسلامی معاشرہ قائم کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن کامیابی کا زیادہ تر دارو مدار لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کی عملی کوششوں پر ہے جتنی زیادہ تربیت ہوگی اتنی ہی کامیابی نصیب ہوگی۔خدا تعالیٰ وہ وقت لائے کہ اللہ کے فضلوں اور رحمتوں کی بارش اس رنگ میں اس ملک پر پڑے کہ یہاں کے لوگ اسلام قبول کریں۔جنہوں نے یہاں اسلام قبول کیا ہے اُنہوں نے پاکستانیوں سے بہتر نمونہ دکھایا ہے وہ اُردو بھی سیکھ رہی ہیں وہ پر وہ بھی کر رہی ہیں وہ تبلیغ بھی کر رہی ہیں۔آپ کے سامنے ترقی کرنے کیلئے مقصد ایک ہو کہ ہم نے اسلام کی خاطر زندگی صرف کرنی ہے۔سیدہ صدر صاحبہ نے تقویٰ کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ: تقویٰ کے معنی نیکی کے نہیں بلکہ اس کے معنی گنا ہوں سے بچنا ہے متقی ہر قدم پر ڈرتا ہے اور خدا کی رضا کو حاصل کرتا ہے۔کسی نے حضرت ابو ہریرہ سے پوچھا تقویٰ کیا ہے؟ آپ نے یوں فرمایا۔راستے میں کانٹے ہوں گے تو کیا کرو گے؟ اس نے کہا میں ان سے بچ کر نکل جاؤں گا۔آپ نے فرمایا یہی تقویمی ہے۔پس عزیز بہنو اپنی زندگیوں کو قرآن مجید کے مطابق ڈھالو اپنے والدین کے ساتھ احسان کرو۔رشتہ داروں سے احسان کرو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عملی کردار سے قرآنی تعلیم کی تشریح کی۔آپ کا قول، فعل اور عمل قرآنی تعلیم کے مطابق تھا۔خلیفہ وقت کی نصائح کو سنیں اور عمل کریں۔اسلام کو زندہ رکھنے کیلئے اپنی بچیوں کی اچھی تربیت کریں۔اگلی نسل کی تیاری کیلئے قربانیاں مسلسل ہوں۔بچوں میں خدا تعالیٰ کی محبت ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء کی محبت اور جذ بہ اطاعت پیدا کریں۔جو ماں خود نماز پڑھے گی جمعہ پر جائے گی ، اجلاسوں میں جائے گی ، چندے دے گی اس کا بچہ بھی اس کی پیروی کرے گا۔آپ نے فرمایا کہ ماں کا فرض تو مبلغ سے بھی زیادہ ہے کہ اس نے اپنے بچوں کو بُرے ماحول سے بچانا ہوتا ہے۔اگلی نسل کی تقدیر آپ کے ہاتھ میں ہے اگلی نسل کو تیار کریں کہ وہ گزشتہ کی قربانیاں برقرار رکھیں بلکہ آگے بڑھا ئیں۔احمدیت کی چوتھی نسل اخلاق فاضلہ کے