خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 489 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 489

خطابات مریم 489 خطابات زیادہ مذہب سے محبت کرنے والی اور مذہب کیلئے غیرت رکھنے والی پیدا ہوگی۔خدا کرے کہ یہ نصیحتیں آپ کو یا در ہیں اور اس روشنی میں سیکرٹریاں بھی آپ کی تربیت کی طرف توجہ دیتی رہیں اور آپ خود بھی اور یہ بات ہمیشہ مد نظر رکھیں کہ ہم نے جرمن کی نقل نہیں کرنی کہ ہم جرمنی میں آ گئی ہیں اس لئے جو یہاں لوگ کرتے ہیں ان جیسا لباس پہنے لگ جائیں ان جیسی حرکتیں کرنے لگ جائیں یہ لوگ تو دین سے دور جا پڑے ہیں۔حضرت مسیح موعود کے خلفاء آپ کے مقرر کردہ مشنز اس لئے قائم کئے گئے ہیں اس لئے مبلغ یہاں بھیجے جاتے ہیں تا کہ ان کو توجہ دلائیں کہ اپنے حقیقی رب کی طرف توجہ کریں لیکن آپ کو بڑی نعمت عطا ہوئی ہے کہ آپ احمدی گھرانوں میں پیدا ہوئی ہیں۔کتنی بڑی نعمت ہے شکر کریں اللہ کا آپ احمدی ہیں شکر کریں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو احمدی ماں باپ کے گھر میں پیدا کیا ہے اور حضرت مسیح موعود کی جماعت میں پیدا کیا ہے۔ٹھیک ہے کہ خدا تعالیٰ کا ہی حکم ہے کہ رزق کی تلاش میں اللہ کی زمین بہت بڑی ہے کہیں بھی جانا پڑے رہو، لیکن اپنے اصولوں کو مد نظر رکھ کر رہو۔ہم مسلمان ہیں احمدی ہیں ہم حضرت مسیح موعود کی جماعت میں سے ہیں ہم نے ان لوگوں کی نقل نہیں کرنی ہے۔ہم نے ان کو اپنا نیک نمونہ دکھانا ہے تا کہ وہ ہمیں دیکھ کر کہنے پر مجبور ہو جائیں۔ان کے عقائد کچھ سہی مگر یہ حقیقت میں ایک زندہ رہنے والی قوم ہیں۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔از تاریخ لجنہ جرمنی 165 تا 169)