خطابات مریم (جلد دوم) — Page 478
خطابات مریم 478 خطابات سے دور لے جاتی ہیں انہیں چھوڑنے کی تلقین فرمائی۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی مصروفیات کا ذکر فرمایا اور آپ کے لئے بہت زیادہ دعائیں کرنے کی طرف توجہ دلائی تا خدا تعالیٰ جلد کامیاب و کامران واپسی کے اسباب مہیا فرمائے۔آپ نے فرمایا کہ خواتین کے قدم مردوں سے بھی زیادہ تیز ہونے چاہئیں کیونکہ خدا نے عورت کو مرد سے زیادہ درجے دیئے ہیں کبھی وہ ماں ہے ، بیوی ہے ، بہن ہے، بیٹی ہے ہر روپ میں اس کی علیحدہ ذمہ داریاں ہیں جب کہ ماں اپنے بچوں کے سامنے اپنے عمل کا صحیح نمونہ پیش نہیں کرے گی اس کے بچے صحیح تربیت حاصل نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی اُن میں قربانی کی روح پیدا ہو سکے گی۔آپ اُس نعمت کی قدر کریں جو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے ذریعے آپ کو ملی۔آپ نے ہی ہمارے دلوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور پیار پیدا کیا۔جس کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ کائنات پیدا کی۔پس آپ کی تعلیمات پر عمل کریں۔بدرسم اور بدعت کو چھوڑ دیں۔خدا تعالیٰ کے احسانات کا شکر ادا کریں۔آپ کا ہر عمل حضرت بانی سلسلہ کے اس شعر کا مصداق ہو کہ تیرے منہ کی ہی قسم اے میرے پیارے احمد تیری خاطر سے یہ سب بار اُٹھایا ہم نے خدا کرے کہ ہم سرخرو ہو کر اس دنیا سے رخصت ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روح بھی ہم سے خوش ہو کہ ہم نے اپنی تمام ذمہ داریوں کو پورا کر دکھایا۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ 1987ء)