خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 475 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 475

خطابات مریم 475 خطابات دیں گی لیکن اس تحریک میں ضرور حصہ لیں گی“۔چنانچہ حضور پُر نور کی اس تحریک میں اللہ تعالیٰ نے بہت برکت ڈالی خدا تعالیٰ کے فضل سے چالیس لاکھ سے زائد وعدے آچکے ہیں اور 26 لاکھ اکسٹھ ہزار رقم جمع ہو چکی ہے۔حضور کے ارشاد کے مطابق پانچ لاکھ صدرانجمن احمدیہ نے دولاکھ تحریک جدید نے پچاس ہزار مجلس انصار اللہ نے ایک لاکھ انجمن وقف جدید نے اور ایک لاکھ خدام الاحمدیہ نے ادا کر دیا ہے۔اس کے علاوہ جماعت سیالکوٹ نے دس ہزار دیا ہے۔لجنہ ان سب کی ممنون ہے۔بیرون لجنات کے وعدے اس میں شامل نہیں۔دعا کریں کہ ہال کی تعمیر جلد ہو اچھی ہو اور اس ہال میں اس وقت میں احمدی خواتین اور لجنہ کی نمبرات کو احمدیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق ملے۔انشاء اللہ ارادہ ہے کہ بہت جلد ربوہ کے علیحدہ دفتر کی بنیاد بھی رکھ دی جائے۔ربوہ کی لجنہ کا کام بہت وسعت اختیار کر چکا ہے۔ضرورت ہے کہ ان کا دفتر سٹور اور ان کی سیکرٹریوں کے لئے الگ کمرے ہوں۔ربوہ کی بہنیں اور محلوں کی عہدہ دار کوشش کریں کہ جلد سے جلد ادائیگی ہو۔جو بلی سے قبل ہال اور دفاتر مکمل ہو جائیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہال کے انداز آخرچ سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔الحمد للہ۔یادر ہے کہ عمارتوں کا بن جانا بے شک خوشی کا موجب ہوتا ہے لیکن اس سے زیادہ خوشی کا موجب یہ امر ہے کہ ہمارے دلوں میں تبدیلی پیدا ہو اور ہم ویسے بن جائیں جیسے حضرت بانی سلسلہ ہمیں دیکھنا چاہتے تھے۔دعا میں اپنی اُن پہلی اور انتھک کام کرنے والی بہنوں کو نہ بھولیں جنہوں نے لجنہ کو ترقی دینے کے لئے بے لوث قربانیاں دیں۔اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ان پر نازل ہوں بے شک آج وہ ہم میں نہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہماری خوشی کی خبر میں پہنچا دے گا۔میری دعا ہے کہ جب ہم اس دنیا کو چھوڑیں تو سرخرو ہوں اور لجنہ کا قافلہ ترقیات کی منازل طے کرتا ہوا اسی طرح رواں دواں چلتا چلا جائے اور مستورات کی تربیت کرنے میں کامیابی حاصل کرے تا کہ آئندہ آنے والی نسلیں سلام بھیجیں آپ پر کہ یہ وہ مائیں تھیں جنہوں نے اپنی آنے والی نسل کا رُخ نیکیوں اور قربانی کی طرف موڑا۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ 1987ء)