خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 474 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 474

خطابات مریم 474 خطابات چوتھے مظہر حضرت امام جماعت احمدیہ کے ارشاد کے مطابق 3 مئی 1985 ء کو موجودہ دفتر کی بنیا د رکھی گئی یہ مکمل ہوا مگر کام کی وسعت کے لحاظ سے ابھی سے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ یہ جگہ بھی کم ہے۔دفتر پر پندرہ لاکھ کے قریب خرچ ہوا جس میں سے 10 لاکھ امام جماعت احمدیہ نے از راہ شفقت لجنہ کو جو بلی فنڈ سے قرض دلوا دیا۔الحمد للہ 9لاکھ روپے لجنہ واپس کر چکی ہے صرف ایک لاکھ باقی ہے جو انشاء اللہ عنقریب ادا کر دیا جائے گا۔تعمیر ہال کے لئے جب حضور کی خدمت میں درخواست کی گئی کہ چندہ جمع کرنے کی تحریک فرما دیں تو حضور نے اپنے خطبہ 16 جولا ئی 1987ء میں فرمایا:۔میں نے سوچا ہے کہ اُن کی طرف سے عالمی لجنات کو تحریک کی جائے کہ حسب توفیق جتنا بھی وہ بوجھ اُٹھا سکتی ہیں وہ اس چندہ میں حصہ لیں گذشتہ دو سال میں جماعت میں بار بار ایسی تحریکات کی گئیں اس کے نتیجہ میں جماعت نے غیر معمولی قربانی دی ہے مجھے یقین ہے کہ ساتھ ساتھ خدا تعالیٰ جماعت کی جیبیں بھی بھرتا چلا جاتا ہے اور استعداد بھی بڑھاتا چلا جاتا ہے لیکن جہاں تک ظاہری فوری طور پر جائزے کا تعلق ہے میرا خیال ہے کہ خواتین اس وقت ان حالات میں اتنا بڑا بوجھ ڈالنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ پچھلی تحریکات میں مالی قربانی میں عورتوں نے خصوصیت کے ساتھ اتنا بھر پور حصہ لیا ہے کہ فوری طور پر اتنی بڑی تحریک کر دینا کہ خواتین خود ہی طاقت سے یہ بوجھ اُٹھا ئیں یہ مناسب معلوم نہیں ہوگا“۔حضور نے فرمایا:۔اس کے علاوہ میں نے سوچا ہے کہ چونکہ مردوں پر بھی بہت بوجھ ہیں اس لئے اس موقع پر انجمنیں بھی کچھ نہ کچھ حصہ لیں اور ذیلی تنظیمیں بھی کچھ نہ کچھ حصہ لیں۔خواتین کے معاملہ میں بہت احتیاط اس لئے کر رہا ہوں کہ میرا یہ تجربہ ہے کہ جب اُن کو مخاطب کر کے کوئی تحریک کی جائے تو بالعموم وہ اپنی جان پر ظلم پر بھی آمادہ ہو جاتی ہیں لیکن آواز پر لبیک کہتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی خاتون میں اتنا قربانی کا مادہ ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ اگر اُن کی طاقت سے بڑھ کر تحریک کروں گا تو وہ اپنی جان توڑ