خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 469 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 469

خطابات مریم 469 خطابات جتنی ضرورت ہوگی رقم بطور قرضہ دے دی جائے گی اس لئے ایک طرف تو آپ دعا کریں کہ جلد سے جلد دفتر کی تکمیل ہوا اور دفتر بننا بہت مبارک ہو اور ہر کارکن کو صحیح رنگ میں خدمت دین کی توفیق ملے اور جب حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تعمیر دفتر لجنہ اماءاللہ کے چندہ کی تحریک کی جائے تو ہر بہن لبیک کہتے ہوئے جلد سے جلد اس قرضہ کو جو ہم پر ہے اور ابھی ہال کی تعمیر میں ہوگا ادا کر دے۔دوران سال ایک کوارٹر بھی لجنہ کے عملہ کے لئے تعمیر کروایا گیا۔اللہ تعالیٰ نے عاجزہ کو اس سال تو فیق عطا کی کہ بیرون پاکستان جا کر لجنہ اماءاللہ انڈو نیشیا وسنگا پور کا دورہ کر سکے۔اجتماع 1983 ء کے موقعہ پر حضرت خلیفۃ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے لجنہ کو ارشاد فرمایا تھا۔عورتوں کے بارے میں اسلام پر کئے جانے والے اعتراضات کا جواب دینا عورتوں کی ذمہ داری ہے ساری دنیا کی احمدی لجنات کا یکساں مزاج اور معیار پیدا کیا جانا ضروری ہے 66 اس لئے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے تحت احمدی خواتین کے عالمی دورے کروائے جائیں۔“ 1984ء کے شروع سے ایسے حالات پیدا ہوئے کہ اس تجویز پر عمل نہیں کروایا جا سکا۔اس سال کے شروع میں حضور ایدہ اللہ سے اس حوالہ کے ساتھ اجازت کی درخواست کی گئی جو حضور نے منظور فرمالی اور پھر جانے کا پروگرام بنایا گیا۔انڈونیشیا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماءاللہ کی بہت بڑی تعداد 1985ء کی رپورٹ میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد ان کے نام رجسٹرڈ ہیں اور 105 شاخیں ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تین ہزار خواتین سے ملاقات کا موقع ملا اور جلسوں میں 80 لجنات کی نمائندگی ہوئی۔جاوا میں چھ مقامات میں اور سماٹرا میں ایک جگہ جلسہ کا انتظام کیا گیا اور جس لجنہ کی ممبرات اس مقام کے قریب تھیں وہ وہاں پہنچ گئیں مجلس عاملہ کے دو اجلاس ہوئے۔پروگرام کے بعد سوال و جواب کی محفل ہوئی۔انڈونیشیا میں جماعت نے جامعہ احمدیہ بھی کھولا جس میں وہاں کی دینی ضرورت کے لئے مبلغین تیار ہوتے ہیں۔پانچ لڑکیاں بھی پڑھ رہی ہیں۔تین سالہ کورس ہے۔ماشاء اللہ وہاں کی عورتوں کا انتظام اور نظم وضبط یہاں سے بہت زیادہ ہے۔سات جگہ جلسے ہوئے کھانے کا بھی ہر جگہ لوکل جماعت کی طرف سے انتظام ہوتا تھا کسی جگہ گند نظر نہیں آیا کوئی کاغذ پھل کا چھلکا وغیرہ کہیں نہیں دیکھا۔کھانا کھا کر