خطابات مریم (جلد دوم) — Page 470
خطابات مریم 470 خطابات سب گند اُن ڈبوں میں ڈال دیتی تھیں جو گند ڈالنے کے لئے رکھے جاتے تھے قطار میں آ کر ایک ایک عورت اور ایک ایک بچی ملی ہے کسی نے قطار توڑ کر آگے آنے کی کوشش نہیں کی۔کسی نے ایک دفعہ مل کر دوسری دفعہ ملنے کی کوشش نہیں کی۔ان کے کاموں میں بھی ہماری طرح بہت سی مشکلات تھیں جن کو انہوں نے پیش کیا اور ان پر غور کیا گیا۔یہاں کے احمدیوں کے لئے ان کے دل دردمند اور فکر مند تھے۔زبان کے فرق سے بات چیت کی تو آسانی نہیں تھی مگر جو کام کر رہی ہیں وہ بہت اچھا کر رہی ہیں۔اور اپنی اگلی نسل کی ان کو بہت فکر ہے کہ یہ بے راہ رو نہ ہو جائے۔آپ بھی دعا کریں کہ میرا وہاں جانا ان کے لئے فائدہ مند ہو۔سنگا پور کی لجنہ کی تعداد پچاس کے لگ بھگ ہے۔بیرون پاکستان کے دورہ کے علاوہ پاکستان کے مندرجہ ذیل مقامات کا سال رواں میں دورہ کرنے کا موقع ملا۔لاہور دو دفعہ۔اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، واہ کینٹ تحصیل سیالکوٹ و تحصیل ڈسکہ کی۔ڈسکہ میں عہدیداران کی میٹنگ میں شمولیت، شیخو پورہ، تحصیل پھالیہ ضلع گجرات کی میٹنگ بمقام شاہ تاج شوگر ملز ، جہلم ، جھنگ ، خوشاب، اوکاڑہ اور ضلع گجرات کے اجتماع میں شمولیت کھاریاں میں۔1981ء میں ہماری بعض غلطیوں کی وجہ سے حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ اما اللہ کراچی کا الحاق مرکزی لجنہ سے تو ڑ کر اسے براہ راست اپنی نگرانی میں لے لیا تھا۔آپ کے بعد بھی حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے وہی طریق جاری رکھا اور پانچ سال کراچی کی لجنہ دو خلفاء کی براہ راست ہدایات حاصل کرتی رہیں اور فیض یاب ہوتی رہیں۔اب حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ کراچی کا الحاق پھر لجنہ مرکزیہ سے منظور فرمالیا ہے۔اسی لئے انڈونیشیا سے واپسی پر عاجزہ نے ایک دن کراچی قیام کیا اور ان کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس عاجزہ کی صدارت میں ہوا اور ان کو ہدایات دی گئیں۔گذشته سال شوری میں لجنہ کے لئے ایک وین کی منظوری شوری نے دی تھی جسے حضور نے بھی منظور فرمالیا تھا۔ارادہ تو شوری کے معا بعد نئی خرید لینے کا تھا لیکن جو ہم چاہتی تھیں وہ مل نہیں رہی الحمد للہ اب لے لی گئی ہے چھ اکتو بر کو آئی ہے۔یہ سال مالی لحاظ سے اہم سال رہا ہے۔منظور شدہ بجٹ کے علاوہ بچت میں سے