خطابات مریم (جلد دوم) — Page 468
خطابات مریم 468 خطابات خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 1986ء 1985ء میں ایک بار پھر صدارت کا بوجھ میرے کمزور کندھوں پر ڈالا گیا۔سال رواں کے کاموں کا اختصار سے جائزہ لوں گی۔3 مئی 1985 ء کو دعاؤں کے ساتھ لجنہ اماءاللہ کے دفتر کی بنیاد رکھی گئی تھی۔آپ سب جانتے ہیں کہ پہلی دفعہ دفتر لجنہ اماء اللہ کی بنیاد 31 مئی 1955ء کو حضرت مصلح موعود نے اپنے مبارک ہاتھوں سے رکھی تھی اور اس کی سب تفصیل لجنہ اماءاللہ کی تاریخ جلد دوم صفحہ 183 میں درج ہے۔چونکہ اس وقت یہاں کی زمین کے نقائص کا صحیح علم نہیں تھا کہ اس میں کلر بہت ہے اس لئے وہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جاسکیں اس لئے کچھ عرصہ کے بعد ہی با وجود بار بار مرمت کرانے کے دفتر اس قابل نہ رہا کہ اس پر مزید رقم خرچ کی جائے اور حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کے ارشاد کے مطابق کہ اس کو گرا کر از سر نو تعمیر کروایا جائے نقشہ منظور کروا کے دفتر کی تعمیر شروع کی گئی اس کے دو حصے ہیں ایک دفتر جس کی اوپر کی منزل پر گیسٹ ہاؤس بھی ہے اور دوسرا ہال۔فیصلہ یہ کیا گیا کہ ایک وقت میں دونوں حصے شروع کرنے کی بجائے پہلے ایک حصہ بنا لیا جائے اس پر پندرہ لاکھ خرچ آیا ہے جس میں سے 5 لاکھ روپے لجنہ اماءاللہ نے جو رقم تحریک خاص کے چندہ کی جمع تھی اور لجنہ کی بچت سے ادا کیا تھا اور دس لاکھ روپے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جو بلی فنڈ سے قرضہ دیا تھا اس دس لاکھ میں سے بھی لجنہ چار لاکھ واپس کر چکی ہے۔اور چھ لاکھ لجنہ کے ذمہ قرضہ ہے جو آپ نے ادا کرنا ہے ہال کی تعمیر کا کام عنقریب نقشہ مکمل ہونے پر انشاء اللہ شروع کر دیا جائے گا۔دعا بھی کریں اور کوشش بھی کہ یہ دفتر ہمارے لئے بہت بابرکت ہو اور ہم صحیح رنگ میں کام کریں۔دعا اور صدقہ کے بعد یکم اکتو بر سے دفتر میں منتقلی شروع کر دی گئی تھی۔میں نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ حضور تعمیر دفتر لجنہ کے چندہ کا اعلان فرما دیں کسی خطبہ میں۔حضور نے فرمایا تھا کہ ابھی جماعت پر دوسرے چندوں کا بوجھ ہے مناسب وقت پر تحریک کروں گا آپ کام جاری رکھیں