خطابات مریم (جلد دوم) — Page 442
خطابات مریم 442 خطابات باند ھے اور اس پر عمل نہ کرے۔میری بہنو ! آپ نے ایک ہاتھ پر بیعت کی ہے اور اس ہاتھ پر بیعت کرتے ہوئے یہ عہد اپنے سامنے رکھتے ہوئے بھی آپ پر دہ کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور آپ رسومات میں بھی ابھی تک جکڑی ہوئی ہیں اور ان کو چھوڑنے کا نام نہیں لیتیں بلکہ کوئی ادھر سے جواز پیش کر دیتی ہیں اور کوئی اُدھر سے جواز پیش کر دیتی ہیں۔ایسی کمزور بہنیں ہماری ترقی میں روک ہیں بہت زیادہ لیکن ہم آپ کو چھوڑ نہیں سکتے۔شاید کوئی یہ کہہ دے کہ کمزور بچیوں سے جو پردہ نہیں کرتیں یا ایسی بہنوں سے جو خود ان کمزوریوں میں مبتلا ہیں ان کو کیوں لجنہ میں رکھا ہوا ہے؟ ان کو کیوں جماعت میں رکھا ہوا ہے؟ میری بہنو! ہماری محبت ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہم آپ کو رکھیں اپنے اندر۔پوری پوری کوشش کریں پیارے سے، خلوص سے، محبت سے آپ کی تربیت کرنے کی کیونکہ تربیت کی کمی ہے جو آپ سے ایسے بُرے افعال کرا رہی ہے۔میں ماننے کے لئے کبھی تیار نہیں کہ ایک حقیقت کی سمجھ انسان کو آ جائے اور پھر وہ اس کے خلاف کرے۔جب تک اس کی اہمیت اس پر واضح نہیں ہوتی۔جب تک دل میں اس کی حقیقت جم نہیں جاتی۔اس کو سمجھ نہیں آ جاتی کہ حق کیا ہے اور باطل کیا ہے انسان باطل کی طرف کئی دفعہ جھک جاتا ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم مایوس نہ ہوں ہم کوشش کریں انہیں سمجھا ئیں پیار سے، محبت سے، ایک ماں کی حیثیت سے، ایک بڑی بہن کے ناطے سے ان کی اصلاح کی کوشش کریں اور ان کے لئے اگر کوشش ناکام ہو تو اپنی سجدہ گاہوں کو تر کر دیں کہ ان کوششوں میں ہم ناکام ہو گئی ہیں۔اے مولیٰ ! تو ان کے دل پھیر دے صداقت کی طرف اور وہ عمل کرنے لگ جائیں۔ہماری صدر میں ہماری سیکرٹریان ہمارے عہدہ دار ہر کام کو دعا سے شروع کریں۔کوششوں میں صرف یہ لکھ دینا کافی نہیں کہ ہم نے سمجھایا لیکن سمجھ نہیں آئی۔جس دن اس کو سمجھ آگئی وہ ہماری کامیابی کا دن ہوگا۔بہت دعا کریں ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے کہ ان کی اصلاح کرے۔خدا تعالیٰ کا اپنے مامور سے وعدہ ہے کہ وہ اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا اور خود اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کو نشو ونما دے گا یہاں تک کہ ان کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی۔وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا