خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 441 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 441

خطابات مریم 441 خطابات پردہ کے بعد دوسری چیز ہے جس میں ہماری دیہات کی بھی ، شہروں کی بھی اور بہت سی قصبات وغیرہ کی بھی عورتیں ملوث ہیں وہ ہیں بدعات اور رسومات جن کو چھوڑنے اور جن کے بوجھ گلوں سے اُتارنے کے لئے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بھیجتا ہے اور جن کو چھڑوانے کے لئے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ تشریف لائے تھے وہ طوق بھی ان کے گلوں میں ہیں وہ زنجیر میں بھی ان کے گلوں میں ہیں جو رسوم نہیں چھوڑتیں، ایسی مجالس میں شامل ہوتی ہیں جو شرک اور بدعت کی مجالس ہوتی ہیں جن کی نہ قرآن نے اجازت دی نہ سنت رسول پاک سے ثابت ہے نہ کسی حدیث سے جواز ملتا ہے۔کیا وہ اپنے عہد بیعت پر پوری اُتر رہی ہیں؟ انہی دنوں میں مجھے ایک لجنہ کی صدر غالباً ضلع لاہور کی انہوں نے خط لکھا کہ آپ اپنی تقریر میں اس چیز پر بھی روشنی ڈالیں کہ بعض لوگ رشتہ داروں کی وفات پر جو بہت قریبی ہوتے ہیں بدعتیں کرتے ہیں اور ہم مجبور ہو جاتے ہیں شامل ہونے پر کیا ہما را عمل ہونا چاہئے ؟ میں کیا بتاؤں اس کا جواب۔اس کا جواب تو ہمارے مولیٰ نے خود قرآن کریم میں بیان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دے کر فرمایا تھا کہ ساری دنیا کو آپ سنا دیجئے کہ قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَاِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيْرَتُكُمْ وَاَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسْكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِنَ اللهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللهُ بِأَمْرِهِ وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفُسِقِينَ (التوبہ: 24) اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ دنیا کو بتا دیں کہ اگر تمہارے باپ، تمہارے بیٹے ،تمہارے بھائی، تمہاری بیویاں ( زوج خاوند اور بیوی دونوں کے لئے آتا ہے ) اور تمہاری برادریاں اور تمہارے وہ مال جو تم کماتے ہو۔تمہاری وہ تجارتیں جن کے نقصان کا تمہیں ڈر ہے وہ گھر جو تمہیں بہت محبوب اور پسندیدہ ہیں اور شوق سے بنوائے ہیں تمہیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے راستے میں جہاد کرنے سے زیادہ پیارے ہیں تو پھر تمہارا کوئی علاج نہیں۔تم اس دن کا انتظار کرو جس دن اللہ تمہارے بارے میں اپنا فیصلہ صادر کر دے گا اور یہ یا درکھو کہ اللہ تعالی عہد توڑنے والوں کو کبھی کامیاب نہیں کرتا۔فاسق اُسے کہتے ہیں جو عہد