خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 420 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 420

خطابات مریم 420 خطابات خواہ کسی ملک میں رہے اگر وہ واقعی دل سے مسلمان ہے اور اسے اپنے رب سے پیار ہے توحید کامل پر یقین رکھتا ہے تو اس کی زندگی کا مقصد محض اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور رضا کے بغیر اطاعت رسول حاصل نہیں کی جاسکتی جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( آل عمران : 32) اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ دنیا کو بتا دیں کہ اگر تم واقعی اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو اور چاہتے ہو کہ وہ بھی تم سے محبت کرے تو اس کا ایک ہی نسخہ ہے میری اطاعت کرو۔میرے نقش قدم پر چلو، ویسی زندگی گزارو جیسی میں نے گزاری تو خدا تعالیٰ بھی تم سے محبت کرے گا۔پس میری بہنو! اس زمانہ میں جب کہ ہر طرف مغرب کی ماڈی ترقی دنیا کی تہذیب اور افکار پر اثر انداز ہو رہی ہے اور ماڈی طور پر ترقی یافتہ قوموں کو دیکھ کر مسلمان بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ایک احمدی خاتون کو اپنے گھر اور اپنے معاشرہ کی اقدار کو قائم رکھنے کی فکر کرنی چاہئے۔جماعت احمد یہ دنیا کے ہر ملک میں پھیل رہی ہے اور ہر جگہ ہی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں جن میں وہ لوگ بھی ہیں جو یہاں سے جا کر آباد ہوئے ہیں اور وہ بھی ہیں جو وہاں کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔اسلامی تعلیم پرعمل کرنا سب کا فرض ہے۔حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کی زریں نصائح حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایده اللہ تعالیٰ نے 30 رستمبر کو سڈنی میں جو جمعہ کا خطبہ دیا تھا اس میں وہاں کی جماعت کو اپنی اقدار اور روحانیت کو باقی رکھنے کیلئے جو نصائح فرمائی ہیں ہر ملک میں رہنے والے احمدیوں کے لئے بڑی ہی زریں نصائح ہیں خاص طور پر عورتوں کے لئے کیونکہ کسی قوم کے عروج و زوال میں عورت بہت بھاری کردار ادا کرتی ہے۔حضور فرماتے ہیں:۔جتنا زیادہ دہریانہ ماحول ہو، جتنی زیادہ دنیا پرستی ہو اتنا ہی احمدی کو کسی لباس کی تلاش کرنی چاہئے۔اس لباس کے بغیر وہ اس ماحول کی موت کی سردی سے بچ نہیں سکتا وہ کونسا لباس ہے جو اس کو بچا سکتا ہے قرآن کریم نے اس لباس کا نام لیا اور فرمایا