خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 405 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 405

خطابات مریم 405 خطابات دیا جائے گا۔ہر سہ ماہی کے بعد آپ سرسری سا امتحان لے کر مرکز کو رپورٹ دیں کہ کتنی ممبرات نصاب یاد کر چکی ہیں۔اس سال میں مصباح کی خریداری میں بھی 1300 کا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ سال 5 نومبر 1982ء کو خطبہ جمعہ میں خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ پر ایک اور ذمہ داری ڈالی تھی یعنی تحریک جدید دفتر سوم کے چندوں کی ذمہ داری۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنات نے پوری سعی اس سلسلہ میں کی گو کام کا پورے طور پر ان کو علم نہ تھا ان کی جد و جہد کے نتیجہ میں چندہ میں نمایاں اضافہ ہوا۔گزشتہ سال 5،80،000 کے وعدوں کے مقابلہ میں اس سال 15،43،411 کے وعدے ہوئے اور گزشتہ سال 391 ،8 افراد کے مقابلہ میں 30،987 افراد نے شمولیت کی۔دفتر تحریک جدید کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 83 لجنات نے با قاعدہ رپورٹ دی ہے پاکستان سے باہر لجنات نے بھی بہت محنت سے وعدے بھجوائے ہیں آئندہ سال تمام لجنات اس ذمہ داری کو اس سے بہتر طریق سے پورا کریں۔گزشتہ سال اجتماع کے موقعہ پر حضرت خلیفہ اصیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ اماءاللہ کے سامنے داعی الی اللہ بننے کا ایک نیا لائحہ عمل رکھا تھا۔آپ نے فرمایا تھا کہ احمدی مستورات کو تبلیغی جہاد میں مردوں کے دوش بدوش حصہ لینا چاہئے۔اس سلسلہ میں با قاعدہ منصوبہ بندی کر کے مرکز کو بھجوائیں۔اس تبلیغی جہاد کے لئے لٹریچر مہیا کریں اور صوتی ذرائع سے کام لیں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس خطاب کو چھپوا کر سارے پاکستان کی لجنات کو بھجوایا گیا کہ ایک ایک کاپی ہر احمدی گھرانہ میں پہنچادیں۔بیرون پاکستان میں بھی بھجوائے گئے۔انگلستان اور امریکہ کی لجنات کو ان کے ترجمے انگریزی میں کروا کے بھجوائیں کہ وہ خود وہاں چھپوا کر تقسیم کریں۔پاکستان میں بھی اور بیرونی لجنات میں بھی نمایاں سرگرمی اس سلسلہ میں نظر آئی ہے۔لیکن ابھی تک ہم پوری طرح حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ہدایات پر عمل نہیں کر سکیں۔کیسٹ پروگرام کے سلسلہ میں ابھی تک صرف ایک کیسٹ تیار ہوئی ہے۔منظوری کے بعد باہر کی لجنات کو بھجوایا جائے گا۔بعض لجنات نے اپنے طور پر بھی تیار کی ہیں مگر بین الاقوامی سطح پر ابھی کوئی ٹھوس کام ہم نے نہیں کیا ہر لجنہ جو کیسٹ تیار کرے اسے مرکز کو بھجوائے تا کہ مرکز اس کی زیادہ سے زیادہ کا پیاں کروا کے دوسرے شہروں اور دوسرے ملکوں میں بھجوا سکے۔اچھی انگریزی