خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 18 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 18

خطابات مریم 18 تحریرات تھے اس کے نوٹ لینے کے لئے بھی جو خواتین مقرر کی گئیں ان میں سے ایک استانی جی مرحومہ بھی تھیں۔1935ء میں استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ نے لجنہ کے اجلاس میں یہ تحریک کی کہ نصرت گرلز سکول میں لڑکیوں کے وضو کرنے کا کوئی انتظام نہیں حوض اور ٹوٹیوں کیلئے لجنہ نے چندہ دیا۔تاریخ لجنہ جلد اوّل صفحہ 357) 1936ء میں قادیان میں محلہ وار لجنہ کا قیام ہوا اور مرکزی عہدیداروں میں استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ منتظمہ بیعت مقرر ہوئیں اور جب تک صحت رہی عورتوں کی جلسہ سالانہ کے موقعہ پر بیعت کرنے کا انتظام ان کے ہی سپر در با نیز محلہ دارالفضل کی سیکرٹری بھی مقرر ہوئیں۔اسی سال حضرت مصلح موعود نے لجنہ اماء اللہ قادیان کے جلسہ میں تقریر فرمائی اور مستورات کو دستکاری سیکھنے اور اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی نصیحت فرمائی۔چنانچہ حضور کی ہدایات کے مطابق دستکاری کا کام بھی بڑے پیمانہ پر شروع کر دیا گیا۔دستکاری کا کام حضرت سیدہ اُم طاہر کی نگرانی میں ہوتا تھا سامان استانی میمونہ صاحبہ خرید کر لایا کرتی تھیں۔یہ کام 1940ء تک جاری رہا۔پہلے بھی ذکر آچکا ہے کہ شعبہ مال کا کام استانی جی کے سپر د تھا۔علاوہ لجنہ کے چندوں کے تحریک جدید کا چندہ بھی آپ بڑے خلوص اور لگن سے جمع کیا کرتی تھیں اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ اپنے محلہ کی فہرست سب سے پہلے پیش کریں اور اضافہ کے ساتھ جس پر فنانشل سیکرٹری تحریک جدید اور خود حضرت مصلح موعود کی طرف سے بار ہا اظہار خوشنودی ہوا۔1939ء میں خلافت جو بلی منائی گئی اس موقع پر جماعت احمدیہ کا جو جھنڈا بنا اس کا سوت جنہوں نے کا تا ان خوش قسمت بزرگ خواتین میں محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ کا نام بھی ہے۔1939 ء میں حضرت مصلح موعود نے تحریک جدید کی وصولی کرنے اور مطالبات تحریک جدید کی اہمیت واضح کرنے کیلئے اپنے خطبہ جمعہ 30 جون میں فرمایا کہ 15 اگست کو تحریک جدید کے جلسے کئے جائیں چنانچہ ہر جگہ لجنہ نے بھی جلسے کئے اور مرکزی لجنہ قادیان کے جلسہ میں جو 24 / جولا ئی کو منعقد ہوا استانی میمونہ صوفیہ نے تقریر کی اور اپنے پُر جوش انداز میں بہنوں کو تحریک جدید میں حصہ لینے کی