خطابات مریم (جلد دوم) — Page 404
خطابات مریم 404 خطابات شیخو پورہ نے لکھا ہے شائع کر دیا گیا اس کو ناصرات الاحمدیہ کے اس سال کے نصاب میں رکھا گیا ہے۔سیکرٹریان خرید کر ساتھ لے جائیں بعد میں ملنا مشکل ہوگا اس کے علاوہ بیرونی ناصرات کے لئے احمد یہ مسلم کتاب انگریزی میں شائع کی گئی یہ اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن ہے اس میں ابتداء سے خلافت رابعہ تک کی احمدیت کی تاریخ مختصر طور پر بیان کی گئی ہے۔انگریزی بولنے والے علاقوں میں بچیوں اور عورتوں کے لئے یکساں مفید ہے۔دوسرا کتا بچہ صحابہؓ کی کہانیاں خالدہ آفتاب صاحبہ کا ہی لکھا ہوا طباعت کے لئے دے دیا گیا ہے انشاء اللہ جلسہ سالانہ کے موقعہ پر آپ کے ہاتھوں میں ہوگا۔مزید کتب نئے سال میں شائع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔بیرونی لجنات کی طرف سے انگریزی میں لٹریچر کا بہت مطالبہ ہے جو آسان زبان میں بچوں کے لئے ہو۔ہماری وہ بہنیں جو اچھی انگریزی جانتی ہیں اس میدان میں آئیں اور چھوٹے چھوٹے کتابچے لکھیں اور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کی تحریک جو ٹیسٹس تیار کرنے کے متعلق ہے وہ بھی انگریزی میں تیار کریں۔سوال و جواب کے رنگ میں خصوصاً ایسے کیسٹس انگریزی زبان میں تیار کرنے کی بہت ضرورت ہے جن میں عورتوں کے حقوق کے متعلق غیر مسلموں نے جو اعتراضات کئے ہیں وہ جمع کر کے قرآن مجید کے ذریعہ ان کے جوابات بتائے جائیں تا کہ وہ کیسٹ باہر کے ممالک کی لجنہ کو بھجوائے جائیں اور ان کے ذریعہ غیر مسلم عورتوں میں تبلیغ ہو۔تعلیمی لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمایاں ترقی ہوئی ہے۔1982ء میں 1041 طالبات نے فضل عمر کلاس کا امتحان دیا تھا۔اس سال 1569 نے گویا 528 کا اضافہ ہے۔میٹرک کی فارغ شدہ طالبات کی تربیتی کلاس تین سال سے جاری ہے۔1982ء میں 168 طالبات نے شرکت کی اس سال 249 نے لجنہ کے امتحان میں گزشتہ سال 52 لجنات کی 1628 طالبات نے شرکت کی اس سال 70 لجنات کی طرف سے 2264 ممبرات نے شمولیت کی۔اس سال لجنہ کے امتحان کا طریقہ کا ر بھی بدل رہے ہیں بجائے سالانہ نصاب کے سہ ماہی نصاب آپ کو ملے گا آپ کوشش کریں کہ ہر بہن وہ پڑھ لے یا سن لے بہر حال اسے یاد ہو جائے۔ان پڑھ کو بھی سنا کر یاد کروایا جائے۔یہ سہ ماہی ختم ہونے پر اگلی سہ ماہی کا نصاب