خطابات مریم (جلد دوم) — Page 345
خطابات مریم 345 خطابات آسماں پر دعوت حق کیلئے اک جوش ہے ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اُتار آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج نبض پھر چلنے لگی مُردوں کی ناگہ زندہ وار تائید دین کیلئے جو بھی قلم اُٹھا تا حضرت مسیح موعود اس کی بہت قدر فرماتے تھے۔آپ فرماتے ہیں۔اگر کوئی تائید دین کیلئے ایک لفظ نکال کر ہمیں دے دے تو ہمیں موتیوں اور اشرفیوں کی جھولی سے بھی زیادہ بیش قیمت معلوم ہوتا ہے جو شخص چاہے کہ ہم اس سے پیار کریں اور ہماری دعائیں نیاز مندی اور سوز سے اس کے حق میں آسمان پر جائیں تو وہ ہمیں اس بات کا یقین دلا دے کہ وہ خادم دین ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بارہا قسم کھا کر فرمایا کہ ہم ہر ایک شے سے محض اللہ تعالیٰ کے لئے پیار کرتے ہیں بیوی ہو بچے ہوں دوست ہوں سب سے ہمارا تعلق اللہ تعالیٰ کے لئے ہے“۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 311) تکلفات میں وقت ضائع کرنا حضور کو نا پسند تھا اور خواہش تھی کہ یہ وقت بھی دین کے کاموں میں صرف ہو ، فرماتے ہیں :۔” میرا تو یہ حال ہے کہ پاخانہ، پیشاب پر بھی مجھے افسوس آتا ہے کہ اتنا وقت ضائع جاتا ہے۔یہ بھی کسی دینی کام میں لگ جائے اور فرمایا۔کوئی مشغولی اور تصرف جو دینی کاموں میں حارج ہو اور وقت کا کوئی حصہ لے، مجھے سخت ناگوار ہے اور فرمایا جب کوئی دینی ضروری کام آ پڑے تو میں اپنے اوپر کھانا پینا اور سونا حرام کر لیتا ہوں جب تک وہ کام نہ ہو جائے۔فرمایا: ہم دین کیلئے ہیں اور دین کی خاطر زندگی بسر کرتے ہیں پس دین کی راہ میں ہمیں کوئی روک نہ ہونی چاہئے“۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 310) اسلام کی تبلیغ اور اس کی اشاعت کی اتنی شدید خواہش تھی کہ آپ فرماتے ہیں:۔