خطابات مریم (جلد دوم) — Page 11
خطابات مریم 11 تحریرات ماہنامہ مصباح کی ترقی ہر احمدی عورت کا فرض ہے مصباح آپ کا رسالہ ہے اس کو جاری ہوئے بہت سال ہو چکے ہیں اس لمبے عرصہ میں اس نے احمدی خواتین کی تربیت میں نمایاں حصہ لیا ہے۔اس کو ترقی دینا آپ کا کام ہے جس کی دوصورتیں ہیں۔ނ پہلا فرض آپ سب بہنوں کا یہ ہے کہ اس کا معیار بڑھائیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل۔جماعت میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین اور بچیوں کی کمی نہیں ہے لیکن لکھنے کی طرف ہماری بہنیں توجہ نہیں دیتیں۔دینی ، علمی ، معاشرتی ، اقتصادی ، عورتوں اور بچیوں کی تربیت کے متعلق مضامین بھجوائیں۔عورت کے مختلف مسائل پر لکھیں۔خانہ داری طبی امداد، کشیدہ کاری ، سلائی اور نئے فنون کے متعلق لکھیں۔ہر بہن کو جو ہنر آتا ہو وہ مصباح کے صفحات کے ذریعہ دوسری بہنوں کو سکھائے اس طرح کوشش کر کے مصباح کو صف اوّل کا پر چہ بنائیں ایسا پر چہ ہونا چاہئے کہ جس گھر میں جائے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا جائے اور عورتیں اور بچیاں اسے یکساں دلچسپی سے پڑھیں۔دوسری زبانوں کے مضامین کے ترجمے بھی دیئے جا سکتے ہیں لیکن اُس رسالہ کا نام ضرور لکھیں۔دوسرا فرض آپ کا یہ ہے کہ اس کی خریداری بڑھائیں۔اگر ہر احمدی گھرانہ میں کم از کم ایک مصباح جائے تو نمایاں خریداری ہو سکتی ہے ہر بہن جو مصباح کی خریدار ہے کم از کم ایک خریدار ضرور بنائے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق دے کہ سب مل کر رسالہ مصباح کو ترقی دیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ (مصباح مارچ 1980ء)