خطابات مریم (جلد دوم) — Page 332
خطابات مریم 332 خطابات ہر دلعزیز سی رہی ہیں۔اسی طرح آپ نے نئی صدر سیدہ بشری بیگم صاحبہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ نہایت ہی مخلص متقی خاتون محترمہ حضرت اُمّم داؤد صاحبہ اہلیہ حضرت میر محمد اسحق صاحب کی بیٹی ہیں جن کی ساری عمر خدمت دین ہی کے لئے وقف رہی۔یہ خود بھی حد درجہ دینی غیرت رکھتی ہیں جہاں بھی رہیں جو بھی کام دین کا سپر د ہوا بڑی تندہی سے بجالائیں آپ نے امید ظاہر فرمائی کہ اب بھی انشاء اللہ تعالیٰ اسی جذ بہ اور لگن کے ساتھ اپنی خدمت بجالائیں گی۔آخر میں آپ نے سب بہنوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی نئی سکیم کے تحت اپنی زندگی خدمت دین کیلئے وقف کر دیں یعنی ہر عورت اپنی حیثیت و توفیق کے مطابق خدمت دین بجالائے۔خدمت دین تو ایک فضل الہی ہے۔کوشش کریں کہ یہ فضل حاصل کرنے والی ہوں پھر آپ نے دعا کی اور یوں یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔الفضل 20 نومبر 1982ء)