خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 322 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 322

خطابات مریم 322 خطابات سات سالوں میں بہت ضرورت ہے محنت کی۔یوں تو ہر سال لجنہ کے کاموں کے لئے اس سال کا لائحہ عمل شائع کیا جاتا ہے لیکن اس سال چند باتوں کی طرف میں خصوصی توجہ دلاتی ہوں۔اور آپ سے امید کرتی ہوں کہ میرے ساتھ پورا پورا تعاون کریں گی۔1۔سب سے پہلے تو پاکستان کے ہر شہر، قصبہ اور گاؤں میں لجنہ منظم ہو۔ہمارے رجسٹر پر پاکستان کی 656 لجنات کے پتے درج ہیں لیکن ماہانہ رپورٹیں کم و بیش 164 لجنات کی طرف سے آتی رہی ہیں۔سالانہ رپورٹیں اس سال 115 گذشتہ سال 108 لجنات کی طرف سے آئی ہیں۔اجتماع پر نمائندگی بھی سو فیصد بجنات کی طرف سے نہیں ہوئی جب تک آپ اپنی زندگی کا ثبوت نہیں دیں گی کیسے ہمیں آپ کے کاموں اور ترقی کی رفتار کا علم ہوسکتا ہے۔پس اس سال ہر ضلع کی صدر مرکزی سیکر ٹریان اور خود ہر لجنہ کوشش کرے کہ مرکزی لجنہ سے اس کا مضبوط تعلق قائم ہو۔خلافت سے اس کا مضبوط تعلق قائم ہو۔ہر صدر لجنہ ضلع اپنے امیر ضلع سے جماعتوں کی فہرست لے کر اتنی ہی لجنات قائم کرے۔یہ امر بے شک خوشی کا موجب ہے کہ اس دفعہ چندہ دہندہ لجنات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔656 لجنات میں سے 562 لجنات نے اس سال چندہ دیا ہے اور گذشتہ سال کی چندہ دہندہ لجنات سے 91 لجنات کا اضافہ ہوا ہے صرف 94 لجنات ایسی باقی رہ گئی ہیں جن کی طرف سے اس سال کا چندہ نہیں آیا۔اس کا سہرا صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ سیکرٹری مال اور ان کے عملہ اور ان ضلعی صدروں کے سر پر ہے جنہوں نے دورے کر کے اپنی بجنات سے چندے وصول کر کے بھجوائے۔صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ تین سال سے سیکرٹری مال ہیں اور اس شعبہ نے ان کی زیر قیادت نمایاں ترقی کی ہے۔ضلعی صدروں میں سے صادقہ میر صاحبہ گوجرانوالہ کا کام قابل تعریف ہے۔ضلع گوجرانوالہ میں ساٹھ جماعتیں ہیں مگر انہوں نے اپنی کوشش سے 71 مقامات پر لجنہ کا قیام کر دیا۔ان صدروں کو چاہئے کہ اپنے ضلع میں صرف چندوں پر ہی زور نہ دیں بلکہ قرآن مجید کی تعلیم اور تربیت پر بھی بہت زور دیں۔ان کے ضلع سے سو فیصد لجنات نے چندہ دیا ہے ان کے علاوہ ضلع سرگودھا، گجرات ، لا ہور ، وہاڑی، قـ ، قصور، راولپنڈی ، اٹک، پشاور ، سکھر اور کراچی کی مجالس نے بھی سو فیصد چندہ ادا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ