خطابات مریم (جلد دوم) — Page 9
خطابات مریم 9 تحریرات ماہنامہ مصباح اس وقت پاکستان میں خواتین کے بہت سے رسالے جاری ہیں لیکن احمدی خواتین کا تر جمان صرف ماہنامہ مصباح ہے گور سالہ با قاعدگی سے جاری ہے مگر جس شان کا یہ رسالہ ہونا چاہئے میں اس حقیقت کے اظہار سے رک نہیں سکتی کہ یہ اس شان کا حامل نہیں۔اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اہل قلم اور تعلیم یافتہ خواتین اور بچیاں اس میں دلچسپی نہیں لیتیں۔ایک رسالہ کی بقا کے لئے صرف پیسے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ اس کا معیار ایسا ہو کہ ایک بار پڑھ کر دوبارہ اس رسالے کو پڑھنے کو دل چاہے۔یہ صرف مدیرہ کا ہی کام نہیں کہ رسالہ بھی ترتیب دے ، مضامین بھی خود لکھے یا اس کے لئے لوگوں سے کہے اور پھر اس کی اشاعت کی بھی کوشش کرے بلکہ احمدی اہل علم اور اہل قلم خواتین میں بھی یہ جذ بہ اور احساس پیدا ہونا چاہئے کہ یہ ہمارا رسالہ ہے اور اس کو زندہ رکھنا اور اس کے معیار کو بلند کرنا ہمارا ہی فرض ہے۔آئیے مصباح کے ابتدائی دور میں جن خواتین نے اس کیلئے کوشش کی ان کا ذکر بھی ہو جائے تا کہ آپ کو احساس ہو کہ اس زمانہ میں جب کہ تعلیم اتنی عام نہ تھی۔آپ سے پہلی خواتین میں آپ سے زیادہ جذبہ تھا کچھ عرصہ کیلئے الفضل میں بھی دو صفحات عورتوں کے لئے مخصوص کئے گئے۔احمدی خاتون“ اور ” تادیب النساء رسائل بھی عرفانی صاحب نے جاری کئے جن میں احمدی خواتین کے مضامین شائع ہوتے رہے لیکن وہ کچھ عرصہ کے بعد مالی وسائل نہ ہونے کے باعث بند ہو گئے۔احمدی بہنوں میں یہ احساس پیدا ہونا شروع ہوا کہ ایک زنانہ رسالہ کی بہت ضرورت ہے جسے لجنہ اماء اللہ چلائے۔ایسے رسالہ کو جاری کرنے کی طرف جن بہنوں نے توجہ دلائی اور الفضل میں اس کے متعلق پر زور تحریک کی ان میں سے مندرجہ ذیل نام سر فہرست ہیں۔(1) محترمہ سیدہ ام داؤ د صاحبہ (2) ب ، خ ، ن صاحبہ اور ( 3 ) استانی سکینم صاحبہ اہلیہ قاضی محمد اکمل صاحب۔آخر احمدی بہنوں کی کوششیں ثمر آور ہوئیں اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی اجازت سے مصباح جاری ہوا اور اس کا پہلا پرچہ 15 دسمبر 1926ء کو شائع ہوا۔