خطابات مریم (جلد دوم) — Page 313
خطابات مریم 313 خطابات افتتاحی خطاب بائیسواں سالانہ اجتماع 1982ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا آج ہمارا بائیسواں سالانہ اجتماع جو خلافت رابعہ کا پہلا سالانہ اجتماع ہے شروع ہو رہا ہے۔اس موقع پر میں سب شامل ہونے والیوں کو اهلاً وسهلاً کہتے ہوئے دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع سے انہیں فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور جو بہنیں مجبوری کے باعث اجتماع پر نہیں آسکیں ان کو بھی آپ دعاؤں میں یا درکھیں اور آپ کے ذریعہ ان تک تمام کا رروائی پہنچے۔ہر شامل ہونے والی اپنی جماعت کی خواتین کی نمائندہ بن کر آتی ہے۔اس لئے اس کا فرض ہے کہ نہ آنے والی بہنوں تک یہ سب باتیں پہنچائیں تا وہ ان پر عمل کر سکیں۔خصوصاً حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات جو آپ انشاء اللہ کل دیں گے۔اس سال 418 مجالس میں سے 1041 نمائندگان ہیں۔شامل ہونے والیوں کی کل تعداد 8768 ہے۔بیرونی ممالک میں سے امریکہ، انگلستان مغربی جرمنی ، کینیڈا ، عرب امارات اور افریقہ کے کئی ممالک کی لجنات نمائندگان شامل ہوئیں۔سالِ رواں میں جماعت کو دو بڑے صدمے اُٹھانے پڑے۔3 / دسمبر 1981ء کو سیده منصوره بیگم صاحبہ ایک مختصر علالت کے بعد وفات پاگئیں۔جماعت کی خواتین کے لئے یہ صدمہ دہرا تھا ایک اپنا ذاتی غم ، ایک یہ احساس کہ ہمارے پیارے خلیفہ کو ایک شدید غم سے دو چار ہونا پڑا۔لجنہ اماءاللہ کی خواتین ایک نیک بزرگ دعائیں کرنے والی نصیحتیں کرنے والی ہمدرد خاتون سے محروم ہو گئیں۔ابھی یہ صدمہ تازہ ہی تھا کہ 9 جون 1982 ء کو ہمارے جان سے پیارے آقا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ چند روز کی بیماری کے بعد اس دار فانی سے رخصت ہو کر اپنے مولا کے حضور حاضر ہو گئے۔اس صدمہ نے زلزلہ کی طرح جماعت کو ہلا کر رکھ دیا۔ایک پیارا وجود ایک محبت کرنے والا وجود ہمارے دکھوں پر تڑپ جانے والا وجود ہم سے جدا ہو گیا۔انا للہ و انا الیه راجعون۔اس سال کو عام الحزن کہنا نا مناسب نہ ہو گا۔