خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 310 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 310

خطابات مریم 310 خطابات مطابق چادر یا برقعہ اوڑھایا جائے تا کہ جب وہ لجنہ کی ممبر بنیں تو ان کے متعلق بے پردگی کی شکایت نہ ہو۔3 بچیوں کو ہر حال میں سچ بولنے کی عادت ڈالی جائے۔4۔بچیوں کو صفائی رکھنے اور خود صاف ستھرا رہنے کی مشق کروائی جائے تا کہ وہ اپنے گھروں، مساجد اور مجالس میں صفائی رکھیں۔اس کے علاوہ اپنے لباس ، بستر ، کتا بیں غرض ہر چیز میں صفائی کو مدنظر رکھیں۔5 - بچیوں کو سکھایا جائے کہ مسجدوں میں نماز پڑھتے ہوئے صفیں سیدھی رکھیں اور کندھے سے کندھا ملا ئیں تا کہ دین کا کام بھی مل کر کرنے کی تربیت حاصل ہو۔صف بندی کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت تاکید فرمائی ہے۔نماز کی صف میں پہلے خالی جگہوں کو پُر کیا جائے۔آپ نے فرمایا آج سے ساڑھے چھ سال بعد جماعت کے قیام پر سو سال پورے ہو جائیں گے اگلی صدی احمدیت کی ترقی کی صدی ہے (انشاء اللہ ) ان ساڑھے چھ سالوں میں ہر جگہ نا صرات کی تربیت پر پوری توجہ دی جائے تا کہ وہ آئندہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل ہو سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔آمین (از سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ 1982ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔