خطابات مریم (جلد دوم) — Page 299
خطابات مریم 299 خطابات ایک مسجد میں حضور وضوفر ما ر ہے تھے کہ پنڈت لیکھرام نے حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر سلام کہا مگر حضور نے کوئی جواب نہ دیا۔اس نے اس خیال سے کہ آپ نے سنا نہیں پھر سلام کیا۔کسی نے حضور سے کہا کہ پنڈت لیکھرام آیا تھا اور سلام کرتا تھا۔حضور نے یہ سنتے ہی بڑی غیرت کے ساتھ فرمایا۔ا سے شرم نہیں آتی ہمارے آقا کو تو گالیاں دیتا ہے اور ہمیں سلام کرتا ہے“۔لاہور میں جلسہ مذاہب عالم کے ذریعہ مشہور و معروف نشان ظاہر ہوا۔آپ کو الہا ماً بتایا گیا کہ آپ کا مضمون سب سے بالا رہے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔لا ہور ہی وہ مقام ہے جہاں مشہور آریہ لیکھر ام اسلام اور بانی اسلام علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف اپنی بدزبانی کی پاداش میں اللہ تعالیٰ کے قہر کا نشان بنا اور اس طرح وہ حضور کی صداقت پر مہر کر گیا۔اسی شہر میں 1904 ء میں وہ واقعہ گزرا جب حضور جماعت لاہور کے اصرار پر لاہور تشریف لائے تو چند نو جوانوں نے مشورہ کیا کہ دوسری قوموں کے بڑے بڑے لیڈر جب یہاں آتے ہیں تو ان کی قوموں کے نو جوان گھوڑوں کی بجائے خود ان کی گاڑی کھینچتے ہیں اور ہمیں جو لیڈر اللہ تعالیٰ نے عطا کیا بڑے بڑے بادشاہ اس کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔پس آج ہم بھی حضور کی گاڑی کھینچیں گے۔حضور جب اسٹیشن سے باہر تشریف لائے تو گاڑی دیکھ کر فرمایا کہ گھوڑے کہاں ہیں نوجوانوں نے کہا حضور ہم خود گاڑی کھینچیں گے اس پر حضور نے فرمایا:۔فوراً گھوڑے جو تو ہم انسان کو حیوان بنانے کیلئے دنیا میں نہیں آئے بلکہ حیوانوں کو انسان بنانے کیلئے آئے ہیں“۔روایت میاں عبدالعزیز صاحب بحوالہ حیات طیبہ صفحہ 456) اسی زمین پر حضور نے 1904ء میں مشہور لیکچر اسلام اور اس ملک کے دوسرے مذا ہب“ کے نام سے طبع کروایا یعنی لیکچر لاہور جو حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے ہزاروں کے مجمع میں بلند آواز سے پڑھ کر سنایا۔