خطابات مریم (جلد دوم) — Page 292
خطابات مریم حضور نے فرمایا:۔292 خطابات کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے وعدوں کے فرزند اس بی بی سے عطا کئے ہیں جو شعائر اللہ میں سے ہیں اس واسطے اس کی خاطر داری ضروری ہے اور ایسے امور میں اس کا کہنا ماننا ضروری ہے۔66 آپ کی زندگی نے ثابت کر دیا کہ واقعی آپ کے ذریعہ سے ایک مبارک نسل کا آغاز ہوا جو پھولی پھلی پھولیگی اور پھلے گی۔اللہ تعالیٰ ان کو ان اہم ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(ماہنامہ مصباح مئی 1982ء)