خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 278 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 278

خطابات مریم 278 خطابات ہی کی وجہ سے غالباً) دو چار خادم مرد تھے اور پیچھے ان بے چاروں کی بھی گھر والوں نے روٹی بند کر رکھی تھی گھر میں عورت کوئی نہ تھی صرف میرے ساتھ فاطمہ بیگم تھیں وہ کسی کی زبان نہ سمجھتی تھیں نہ ان کی کوئی سمجھے۔شام کا وقت بلکہ رات تھی جب ہم پہنچے۔تنہائی کا عالم ، بیگانہ وطن۔میرے دل کی عجیب حالت تھی اور روتے روتے میرا بُرا حال ہو گیا تھا نہ کوئی اپنا تسلی دینے والا نہ منہ دُھلانے والا نہ کھلانے پلانے والا کنبہ، اکیلی حیرانی پریشانی میں آن کراتری کمرے میں ایک کھتری چار پائی پڑی تھی جس کی پاکتی پہ ایک کپڑا پڑا تھا اس پر تھکی ہاری جو پڑی ہوں تو صبح ہو گئی۔یہ آپ کا بستر عروسی تھا اور سسرال کے گھر میں پہلی رات تھی مگر خدا کی رحمت کے فرشتے پکار پکار کر کہہ رہے تھے کہ اے کھری چار پائی پر سونے والی پہلے دن کی دلہن !دیکھ تو سہی دو جہاں کی نعمتیں ہونگی اور تو ہوگی بلکہ ایک دن تاج شاہی تیرے قدموں سے لگے ہوں گے۔انشاء اللہ۔جس خاتون کے ذریعہ ایک نئے خاندان کی بنیاد پڑنی تھی ظاہر ہے وہ کوئی معمولی خاتون نہیں تھیں اللہ تعالیٰ نے ان میں وہ صلاحیتیں اور وہ قو تیں رکھی تھیں جن کے ذریعہ آپ نے آئندہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا تھا۔آپ اعلیٰ درجہ کے ایمان پر قائم تھیں۔نہایت عبادت گزار وقت پر نماز ادا کرنے والی۔تہجد گزار۔اشراق بھی پڑھا کرتی تھیں۔نوافل کثرت سے ادا کر نے والی۔نماز سنوار کر خشوع و خضوع سے ادا کرنے والی تھیں حضرت اقدس اور آپ کے دعاوی پر آپ کو مکمل ایمان تھا آپ نے خدا تعالیٰ کی تازہ وحی کو سناء اللہ تعالیٰ کی ہستی کے زبر دست نشان دیکھے ، صداقت کے دلائل کو بروقت سنا اور جانچا اور مانا۔ہزاروں پیشگوئیوں کو پورے ہوتے دیکھا۔جب حضرت اقدس نے محمدی بیگم کے اپنے نکاح میں آنے کی پیشگوئی فرمائی تو حضرت اماں جان نے رو رو کر خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہو۔آپ نے بار ہا خدا کی قسم کھا کر کہا کہ گومیری زنانہ فطرت کراہت کرتی ہے مگر صدق دل اور شرح صدر سے چاہتی ہوں کہ خدا کے منہ کی باتیں پوری ہوں اور ان سے جھوٹ کا زوال و ابطال ہو۔اس واقعہ کی تہہ میں بہت سی باتیں پوشیدہ ہیں۔