خطابات مریم (جلد دوم) — Page 248
خطابات مریم 248 خطابات اختتامی خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 1980ء تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے انعامات حاصل کرنے والی بہنوں اور بچیوں کو مبارک باد دی اور ست لجنات کو نصیحت فرمائی کہ وہ اپنی کا ر کر دگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔آپ نے فرمایا کہ کل سے پندرہویں صدی شروع ہو رہی ہے اس صدی کے متعلق عظیم بشارتیں خدا تعالیٰ کی طرف سے دی گئی ہیں۔آپ نے بہنوں کو نصیحت فرمائی کہ اپنی اصلاح کریں اور نظم و ضبط کا جذبہ پیدا کریں۔خدا تعالیٰ نے احمدی خواتین کو دنیا کی معلمات بنایا ہے۔استاد بننے کیلئے ضروری ہے کہ اخلاق وکردار کا نمونہ پیش کریں۔آپس کے جھگڑوں کو ختم کریں۔اس سلسلہ میں آپ نے عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ کارکنات کے ساتھ محبت و ہمدردی کا سلوک کریں۔اسی طرح کا رکنات کا فرض ہے کہ اَطِيْعُوا اللَّه وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ (ال عمران: 33) کے تحت اطاعت کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں۔جب کسی کے سپرد کام کیا جائے تو خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر کریں۔اس شکرانے کے ساتھ کام کریں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں جماعت احمدیہ میں پیدا کیا ہے۔آپ نے بہنوں کو نصیحت فرمائی کہ ہر وقت یہ دعا کریں کہ ہمارے ایمانوں میں کبھی پیدا نہ ہو۔آخر دم تک ایمان سلامت رہے۔دعاؤں اور ہمت کے ساتھ نئی صدی کا استقبال کریں غلبہ اسلام کیلئے جن قربانیوں کی ضرورت ہے ہمارا بھی اس میں حصہ ہو۔آخر میں آپ نے بہنوں کو نصائح فرما ئیں کہ وقت ضائع نہ کریں آپس کے جھگڑوں کو ختم کر کے جہالت کو دور کریں احکام دین سے لجنات کو روشناس کروائیں رسوم و بدعات ترک کر کے اور صحیح اسلامی پردہ کرنے کی طرف توجہ دلائی۔(الفضل 23 نومبر 1980ء)