خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 236 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 236

خطابات مریم 236 خطابات صدی شروع ہونے میں صرف آٹھ سال باقی ہیں۔آج جو بچی ناصرات میں داخل ہو رہی ہے وہ ٹھیک آٹھ سال کے بعد لجنہ اماء اللہ میں داخل ہوگی اور لجنہ اماءاللہ کی ممبر بنتے ہی اس پر بہت سی ذمہ داریاں آپڑیں گی۔اس لئے میری پیاری اور عزیز بچیو تم اپنے کو ایک عام بچی نہ سمجھو تم احمدی بچی ہو جس نے غلبہ اسلام کی مہم میں عظیم الشان کردارادا کرنا ہے۔خود کی مسلمان بنو تائی آنے والیوں کو اسلام سکھا سکو۔خود با اخلاق ہوتا دنیا کو اسلام کی اخلاقی تعلیم کا نمونہ بن کر دکھا سکو۔آنحضرت ﷺ نے اپنا اعلیٰ نمونہ پیش کر کے ایک انقلاب برپا کیا۔ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کے اُسوہ حسنہ کی پیروی کریں۔اللهم صل على محمد وآل محمد پس میری بچیو! اپنی تعلیم کی طرف بہت توجہ دو۔دینی تعلیم کی طرف بھی ہر بچی جو لجنہ کی مبر بننے کی عمر کو پہنچے کم از کم پانچ پارے ترجمہ اُسے آتا ہو۔نماز کا ترجمہ آتا ہو۔اسلام کے سب احکام کا علم ہو۔اس کی عادتیں اچھی ہوں اخلاق اعلیٰ ہوں۔کام کرنے کا جذ بہ ہو قوم کو تمہاری ضرورت ہے اس لئے قدم بڑھاتی آگے ہی آگے بڑھتی جاؤ اور آئندہ ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے اپنے آپ کو پوری طرح تیار کرو۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے تمہیں بھی تمہارے والدین کو بھی تمہاری نگرانوں کو بھی اور ہم سب کو اپنا فرض ادا کرنے کی۔آمین (ماہنامہ مصباح دسمبر 1980ء)۔۔۔۔۔۔☆۔۔۔۔۔۔۔