خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 237 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 237

خطابات مریم 237 خطابات الوداعی خطاب بر موقع سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ 1980ء) آپ نے فرمایا کہ تم احمدی ناصرات بچیاں ہو تمہارا یہ فرض ہے کہ تم ساری دنیا کیلئے ایک عمدہ نمونہ بنو اور غلبہ اسلام میں کچھ عرصہ باقی ہے اس وقت تم ایک ذمہ دار لجنہ میں شامل ہوگی۔لہذا تمہیں ابھی اور اسی عمر میں اپنی عادات اور اخلاق سنوارنا ہوں گے تا کہ جب تم لجنہ میں داخل ہو تو تم ہر دوسرے شخص کے لئے ایک نمونہ بنو۔ہر نیکی کے کام میں ،صدقہ وخیرات میں اور اپنے اخلاق سنوارنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کرو۔اپنے اندر نظم وضبط پیدا کرو اور یہاں پر جو تم اتنی دور سے نیکی کی باتیں سیکھنے آئی ہو انہیں غور سے سنو۔اب جاؤ خدا تمہارا حافظ و ناصر ہوا اور تمہیں اپنی رحمتوں اور نعمتوں کا وارث بنائے۔آمین (الفضل 29 /جنوری 1981ء) ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔