خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 208 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 208

خطابات مریم 208 خطابات ان کے لئے دعائیں کرنے کی بہت تاکید کی ہے کہ :۔اللہ تعالیٰ اسے نیک بنائے دین کا خادم بنائے اسے اپنی محبت دے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے۔اس کے علاوہ ہزاروں اور دعائیں ہیں جو آپ اپنے بچوں کے لئے کر سکتی ہیں اللہ تعالیٰ آپ کے جذبہ کو دیکھ کر آپ کی دعاؤں کو بھی قبول کرے گا اور آپ کی اولاد آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوگی وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوگی۔غرض بچوں کے لئے بھی دعائیں کریں اور ان کی تربیت کا بڑا خیال رکھیں۔آپ بہنوں پر اس سلسلہ میں بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے“۔(ماہنامہ مصباح مارچ 1966ء) 3۔تیسرا قرآن کریم پڑھانے کی طرف احمدی مستورات کو شروع خلافت سے توجہ دلا رہے ہیں کوئی ایسی عورت نہ ہو جو ناظرہ نہ پڑھی ہوئی ہو اور کوئی ایسی عورت نہ ہو جو تر جمہ نہ جانتی ہو۔1966ء کے اجتماع پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عورتوں کو قرآن پڑھانے کی طرف خصوصی توجہ دلائی تھی اور اس کے بعد بھی دلا رہے ہیں۔آپ نے فرمایا تھا۔آپ کے لئے اللہ تعالیٰ نے بڑا ہی عجیب موقعہ بہم پہنچایا ہے۔آپ اس موقعہ سے فائدہ اُٹھا ئیں اور اپنی نسلوں میں قرآن کریم کا عشق اس طرح بھر دیں کہ دنیا کی کوئی لذت اور کوئی سرور انہیں اپنی طرف متوجہ نہ کرے وہ ساری توجہ کے ساتھ قرآن کریم کے عاشق ہو جائیں اور وہ ہر خیر اس سے حاصل کرنے والے ہوں اور وہ دنیا کے لئے ایک نمونہ بنیں تا قیامت تک آپ کے نام زندہ رہیں اور آنے والی نسلیں حیران ہو کر آپ کی تاریخ کو پڑھیں اور کہیں کہ کیسی عورتیں تھیں اُس زمانہ کی جنہوں نے دنیا کے تمام لالچوں کے باوجود دنیا کے تمام بد اثرات کے باوجود دنیا کو ٹھکرا دیا اور دنیا کی طرف اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے نور کو اپنے گرد اس طرح لپیٹا کہ وہ جہاں بھی رہیں اور جہاں بھی گئیں وہ اور ان کا ماحول اس نور سے منور رہا جگمگاتا رہا۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور ہم کو بھی ہمیشہ اس کی توفیق عطا کرتا رہے“۔(المصابیح صفحہ 31)