خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 207 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 207

خطابات مریم 207 خطابات سکتی ہیں کہ ان کی بچیاں پردہ کے سلسلہ میں ان کی کوئی نصیحت مانیں گی جو خود نماز ، روزہ کی طرف ، قرآن مجید کی تلاوت، قرآن کا ترجمہ پڑھنے کی طرف توجہ نہ کریں گی وہ اپنی بچیوں اور بچوں کو کیا سکھا سکیں گی۔اس لئے میری بہنو اور عہدیداران لجنہ اماءاللہ آپ سب کیلئے ضروری ہے کہ آپ کی لجنہ میں جو بہنیں دین کا علم نہیں رکھتیں ان کو ان کی استطاعت کے مطابق علم دین حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائیں جو بہنیں دینی لحاظ سے سست ہیں ان کی سستیاں دور کرنے کی کوشش کریں اجلاسوں میں آنے کے لحاظ سے مالی قربانی کے لحاظ سے علمی ترقی کے لحاظ سے اور کوشش کریں کہ ہر لجنہ اماءاللہ کی تمام ممبرات ایک سطح پر آجائیں۔دیہاتی لجنات کو اس طرف توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے۔پھر آپ میں اتفاق کی ضرورت ہے۔متحد ہونے کی ضرورت ہے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔کئی بجنات سے اس قسم کی شکایتیں ملتی رہتی ہیں کہ فلاں کے گھر اجلاس ہوا تو ہم نہیں جائیں گے ان کو سوچنا چاہئے کہ خدا کی خاطر آپ اجلاس میں جاتی ہیں یا فلاں کو خوش کرنے کیلئے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عورتوں کی اصلاح اور ترقی اور جماعت کے لئے مفید وجود بننے کے لئے کئی پروگرام آپ کے سامنے رکھے ہیں ان پر عمل کر کے آپ ترقی کر سکتی ہیں۔1۔خلافت پر متمکن ہونے کے بعد جو پہلا خطاب آپ نے فرمایا اس میں آپ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اپنا وقت ضائع نہ کریں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے البهام فرمایا تھا۔انتَ الْمَسِيحُ الَّذِى لا يُضَاعُ وَقْتَهُ ( تذكره صفحه 304) حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس خطاب میں مستورات کی ان چیزوں کی طرف راہنمائی کی تھی جن سے عورتوں کے وقت ضائع ہوتے ہیں کسی کے گھر بغیر اجازت کے جانا یا ایسے وقت جانا جو اس کے کام کے اوقات ہوں۔تجسس کی عادت ، دوسروں کے عیوب کی ٹوہ میں رہنا اور پھر اس کا تذکرہ دوسری بہنوں سے کرنا، غیبت کی عادت ، زینت کی نمائش پر وقت ضائع کرنا۔ہمارا فرض ہے کہ ان عیوب کو دور کریں اپنے گھروں کے ماحول کو خوشگوار بنائیں اور نہ اپنے وقت ضائع کریں نہ دوسروں کے۔2 حضرت خلیفۃ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے اولاد کی تربیت پر بہت زور دیتے ہوئے